| | | | |

ورلڈکپ 2023 ٹکٹوں کی فروخت کا پہلادن،پہلے گھنٹے میں ویب سائٹ کرش کرگئی

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023 ٹکٹوں کی فروخت کا پہلادن،پہلے گھنٹے میں ویب سائٹ کرش کرگئی۔ہرکام میں تاخیر اور تاخیر کے ساتھ مشکلات،بھارت کے لئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی دن بدن بدترین خبریں لارہی ہے۔2 مرتبہ شیڈول تبدیلی کے بعد تیسری خرابی کی کوشش کو بورڈ نے مسترد کرکے عزت بچائی لیکن اب جب کہ ایونٹ کے آغاز میں ایک ماہ سے کچھ اوپر کا وقت باقی ہے،اس کی ٹکٹوں کی تاخیر سے فروخت بھی گلے پڑگئی۔

ون ڈے ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی بہت تاخیر سے فروخت جمعہ کو شروع ہوئی لیکن شائقین کو  بکنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ آفیشل ویب سائٹ 35 سے 40 منٹ کے بعد کرش کرگئی اور کام نہیں کر رہی تھی۔ آج جمعہ 25 اگست 2023 ٹکٹوں کی فروخت کا پہلا دن تھا جو  وارم اپ میچز سمیت غیر ہندوستانی میچوں کے لیے مخصوص تھا۔یہ عمل مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے رک گیا۔شائقین نے ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے دیوانہ وار رش کے دوران ایپلیکیشن  کریش ہونے کی شکایت کی۔

پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن ابھی بھی حاصل نہیں کرسکا

 آئی سی سی اور بی سی سی آئی  ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹنگ پارٹنرہیں۔بک می پر یہ کام شروع ہوا۔بھارتی مداحوں کے مطابق یہ واقعی مایوس کن ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے اتنے تاخیر سے اعلان کے بعد اگر  نظام کا بنیادی ڈھانچہ اپنی جگہ پر نہیں ہے تو یہ بھارت کے بارے میں  اچھا تاثر نہیں ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *