| | |

ٹی 20 سیریز میں بھارت کی آخری لمحات میں واپسی،پروٹیز کو ہرادیا

وشاکا پٹنم،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بھارت کی ٹی 20 سیریز میں واپسی،جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا میچ48 رنزکے بھاری مارجن سے جیت کر 5 میچزکی سیریز میں  واپسی کرلی ہے۔

وشاکا پٹنم میں اس بار تو پہلے میچ سے کم ہدف تھا۔پروٹیز نے جس انداز میں افتتاحی میچ میں 211 رنزکے جواب میں ہدف حاصل کرلیا تھا،آج تو180 رنز کا ہدف  تھا،توقع تھی کہ آج آسانی سے ہدف پالیں گے۔

پروٹیز اننگز 71 پر 5 اور 100 رنزپر 6 وکٹیں  گرنے کے بعد نہ سنبھل سکی اور5 بالز قبل صرف 131 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔ہنرک کلاسین 29 رنزبناکر نمایاں رہے۔گزشتہ میچ کے ہیرو  ڈیوڈ ملر 3 ہی کرسکے۔

کیویز کے پائوں اکھڑ گئے،553 رنز کرکے بھی شکست

جنوبی افریقا پر یہ قیامت اسپنر ہرشل پٹیل نے گرائی۔انہوں  نے25 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 179 رنزبنائے۔جیکوارڈ نے 57 کی اننگ کھیلی۔ ایشان کشن نے 54 رنزکئے۔دونوں اوپنرز نے97 رنزکی شراکت بنائی۔جنوبی افریقا کے پاس آج سیریز جیتنے کا موقع تھا لیکن اب 5 میچز میں اسے بھارت پر 1-2 کی سبقت ہے۔ بھارت کم سے کم منگل کو سیریز کی شکست سے بچ گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *