| | | | | | |

امام الحق کا ان فٹ ہونا پاکستانی مفاد میں چلا گیا،رضوان اپنی پوزیشن پر جاگ گئے،ہدف چھوٹا ہوگیا

ملتان،کرک اگین رپورٹ

 

امام الحق کا ان فٹ ہونا پاکستانی مفاد میں چلا گیا،رضوان اپنی پوزیشن پر جاگ گئے،ہدف چھوٹا ہوگیا۔پاکستان نے 64 رنزبنالئے ،اب جیت کے لئے291 رنزہی باقی ہیں۔

امام الحق کا ان فٹ ہونا پاکستان کے مفاد میں چلا گیا،انگلش کیمپ پریشان۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اپنی محدود اوورز فارمیٹ پوزیشن پر آکر جاگ گئے ،شاندار بلے بازی۔

اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے بظاہر 355 رنزکا بڑا ہدف  قبول کرلیا ہے اور لنچ تک بناکسی نقصان کے15 اوورز میں 64 اسکور بنالئے ہیں۔رضوان38 بالز پر 28 اورعبد اللہ شفیق 52 بالز پر34 رنزکے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

امام ہسپتال،انگلینڈ ٹیم گھنٹہ میں کام کرگئی،پاکستان کو ملتان ٹیسٹ کا حتمی ہدف

ایک موقع پر امپائر نے رضوان کو ایل  بی ڈبلیو قرار دیا ،لیکن ریویو میں وہ بچ گئے۔اس دوران ریویو بھی پھنس گیا،کافی دیر ویٹ کرنا پڑا۔

پاکستان کی شروع کی بیٹنگ دیکھ کر انگلش کپتان تھوڑا پریشان سے ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل انگلش ٹیم دوسری باری میں 275 رنزبناکرآئوٹ ہوئی۔میچ میں ابرار احمد نے 11 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *