| | | | | | | | | | | | | |

ورلڈکپ 2023،میچزکی سنچری کس ٹیم کی یقینی،کس کا چانس،پاکستان کیلئے الگ موقع

ورلڈکپ کہانی سے،عمران عثمانی

ورلڈکپ 2023،میچزکی سنچری کس ٹیم کی یقینی،کس کا چانس،پاکستان کیلئے الگ موقع۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آغاز میں اب 100 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔تیاری اب اتنی باقی ہے کہ ادھر ادھر کے کرکٹ فینز یا مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی بکنگ وغیرہ دیکھ رہے ہیں۔میزبان تیار ہیں۔میدان تیار ہے اور شیڈول بھی سامنے ہے،

کرک اگین دیکھنے والوں کیلئے ہم نے کچھ عرصہ قبل ورلڈکپ کہانی کے نام سے ورلڈکپ تاریخ،ریکارڈز،واقعات کے ساتھ ساتھ اگلے ورلڈکپ سے جڑی چیزوں و دیگر معلوماتی سلسلوں پر مزین ایک سلسلہ شروع کیا ہے،یہ مضمون بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اگر آپ سے سوال ہو کہ یہ کون سا ورلڈکپ ہے تو اکثریت کا جواب درست ہوگا کہ یہ آئی سی سی کا 13 واں ورلڈکپ 2023 ہے۔اب تک 12 بار یہ ایونٹ ہوچکا ہے۔چیمپئنز اور رنر اپ کا مکمل چیپٹردرج ہوچکا۔یہ بھی کہ سب سے زیادہ بار آسٹریلیا نے 5 مرتبہ،بھارت اور ویسٹ انڈیز نے 2،2 بار اور سری لنکا،پاکستان اور انگلینڈ نے 1،1 بار یہ ٹرافی جیتی ہے۔

ورلڈکپ کوالیفائرسپرسکس،زمبابوے بال بال محفوظ،ایک اور جیت،ویسٹ انڈیزکیلئے مزید اندھیرا

یہاں اگر یہ سوال ہو کہ ورلڈکپ تاریخ میں کس نے سب سے زیادہ میچز کھیل رکھے ہیں تو اس کے لئے آپ کو کرکٹ ریکارڈ بک کی جانب جانا ہوگا۔ورلڈکپ ریکارڈز کھولنے ہونگے لیککن جو بات اس سے اگلی ہے،وہ کہیں،کسی ریکارڈ بک میں درج نہیں۔وہ کہیں بھی نہ ملے گی۔

جب آسٹریلیا 5 بار ورلڈکپ جیتا ہے تو اس کے میچزبھی زیادہ ہونگے اور فتوحات بھی۔سابق ورلڈ چیمپئن نے سب سے زیادہ 94 ورلڈکپ میچزکھیلے ہیں۔سب سے زیادہ 69 میں فتح نام کی۔صرف 23 میں شکست ہوئی۔اوسط کے حساب سے یہ سب سے اعلیٰ ترین شرح ہے،ویسے تو جنوبی افریقا کو بھی 23 ورلڈکپ میچز میں ناکامی ہوئی ہے لیکن اس کے ورلڈکپ 12 کی بجائے 8 اور اس کے میچز 94 کی بجائے 64 ہیں اور 38 کامیابیاں ہیں۔شرح تناسب 62 فیصد کے قریب ہے لیکن آسٹریلیا 65 فیصد کے قریب نمبر ون ہے۔میچز کی تعداد کے حساب سے نیوزی لینڈ 89 میچز کھیل کر ورلڈکپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔یوں 54 جیتے ہیں۔33 ہارے ہیں۔ٹائی اور بے نتیجہ آسٹریلیا کی طرح ایک ایک میچ ہے۔بھارت 84 میچزکے ساتھ تعداد کے حساب سے زیادہ ورلڈکپ کھیلنے والا تیسرا اور انگلینڈ 83 میچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے 80،80 ورلڈکپ میچز ہیں۔پاکستان79 میچز کھیل کر 7 ایسے ممالک جنہوں نے تمام 12 ورلڈکپ کھیلے ہیں میں 7ویں اور آخری نمبر پر ہے۔پاکستان نے 45 جیتے اور 32 ہارے ہیں۔بھارت نے 53 میچز جیتے اور29 میں شکست کھائی ہے۔

ورلڈکپ 2023 کا مکمل شیڈول آگیا

ہمارا یہاں فوکس ایک اور بات پر ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں کونسی ایسی ٹیم ہوگی جو ورلڈکپ ون ڈے میچزکی سنچری مکمل کرے گی اور کون سی ٹیم یقینی چانس پر ہوگی اور پاکستان ایک صورت میں زیادہ میچز میں بھارت سے آگے نکل سکے گا۔

یہ بات کنفرم ہے کہ 94 ورلڈکپ میچز کھیلنے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اس سال ورلڈکپ 2023 میں ورلڈکپ ون ڈے میچزکی سنچری مکمل کرلے گی9 میں سے چھٹے میچ میں یہ اعزاز اسے ملے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگر فائنل میں پہنچی تو یہ اس کا ورلڈکپ ہسٹری کا 100 واں ون ڈے ہوگا۔89 میچزکے بعد اسے اس سال 9 میچز کھیلنے ہیں۔تعداد 98 پوگی۔سیمی فائنل اور فائنل کے ساتھ سنچری مکمل ہوگی۔بھارت سیمی فائنل سے آئوٹ ہوجائے اور پاکستان فائنل تک چلاجائے تو پاکستان بھارت سے ایک میچ آگے نکل جائے گا۔پاکستان 94 میچز پر مہم تمام کرے گا اور بھارت 93 میچز پر لاک لگائے گا۔ورلڈکپ 2023،میچزکی سنچری کس ٹیم کی یقینی،کس کا چانس،پاکستان کیلئے الگ موقع  بھارت سے آگے نکلنے کا یہ الگ ہی موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ کہانی،ٹیسٹ ممالک جب پہلی بار میگا ایونٹ ہی نہ کھیل سکے

ورلڈکپ کہانی،اب تک کے تمام ایونٹس کے چیمپئنز اور رنراپ

ورلڈکپ کہانی یہ ہے کہ پاکستان بھارت جائے گا،چیمپئن بننے کے 2 اشارے

ورلڈکپ کپ جیتنامشکل تو کوالیفائی کرنا اور مشکل،8 ٹیمیں کیسے پہنچیں،2 کیلئے اگلا چیلنج تیار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *