| | | |

برائن لارا کے بعد منٹ کے اعتبار سے ویسٹ انڈیز کے لئے دوسری بڑی اننگ آگئی

برج ٹائون۔کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

برائن لارا کے بعد منٹ کے اعتبار سے ویسٹ انڈیز کے لئے دوسری بڑی اننگ آگئی۔ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اور طویل اننگ۔بالز اور منٹ کے اعتبار سے بلاشبہ ڈرا ٹیسٹ کی کوشش،پھر بھی اپنے ملک کے ریکارڈ ہولڈرز میں شامل ہوگئے۔برج ٹائون میں جار ی دوسرے ٹیسٹ کو چوتھے روز ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھویٹ وقت کے حساب سے لمبی اننگ کھیلنے والے دوسرے ٹاپ ملکی پلیئربن گئے۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 160 رنزکی اننگ کے لئے 710 منٹ کریز پر گزارے ہیں۔ساتھ میں 489 بالوں کا سامنا کیا۔ویسٹ انڈیز کے ایسے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان سے قبل برائن لارا کو778 اور 766 منٹ کی طویل ترین بیٹنگ کا اعزاز حاصل ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے حنیف محمد ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ کی بیٹنگ کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو ہرادیا،شعیب اختر کا پرانا مطالبہ،شین وارن پر ٹکٹ لگ گیا

ویسٹ انڈین اننگ تو سکون سے جاری تھی،جب 6 وکٹ پر 385 اسکور ہوگیا تھا ،جیک لیچ کے ہاتھوں شکار ہوتے ہی باقی ماندہ وکٹیں اسکور میں 26 اسکور کا اضافہ کرسکیں۔پوری ٹیم 411 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔اس طرح پہلی اننگ میں 507 اسکور کرنے والی انگلش ٹیم کو 96 رنزکی سبقت ملی۔اس نے دوسری اننگ شروع کردی ہے۔بناکسی نقصان کے 27 اسکور بنالئے تھے۔4 اوورز کا کھیل باقی تھا۔

جیک لیچ نے 118 رنز دے کر 3 اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ثاقب محمود نے58 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم 411 اسکور کے لئے 188 اوورز تک کھیل گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *