| | |

محمد یوسف کی بیٹی کی شادی پر لکھی نظم منٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

محمد یوسف کی بیٹی کی شادی پر لکھی نظم منٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی کی شادی ہوگئی،محمد یوسف نے اس موقع پر کیا شاندار نظمیہ انداز اختیار کیا ہے اور کمال الفاظ اور جملے سجائے ہیں۔

محمد یوسف کی بیٹی کی شادی جمعہ کو ہوئی،اسی وجہ سے وہ پاکستانی ٹیم سے الگ ہوگئے تھے،لاہور ٹیسٹ بعد میں جوائن کریں۔

یوسف نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ

میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر

سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن

ابھی کل کی ہی باتیں ہیں

تو اک ننھی سی گڑیا تھی

میرےآنگن میں ٹھہریں گی  تری یادیں تری باتیں

لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع

جائو بابل کےنگرسےاپنےگھر

الوداع

اےمری دخترمری نورنظر اب الوداع

محمد یوسف کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں اسے پسند کیا ہے اور چاروں جانب شیئر کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *