| | | | | | |

مشتاق احمد کو کیا خاص نظر آگیا،انگلش کھلاڑی آئی پی ایل سے بے زار

کرک اگین رپورٹ

مشتاق احمد کو کیا خاص نظر آگیا،انگلش کھلاڑی آئی پی ایل سے دور بھاگ گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے بتادیا ہے کہ ان کے سابقہ کپتان عمران خان کے کراچی جلسہ میں کتنے لوگ شریک تھے۔ورلڈ کپ 1992 فاتح ٹیم کے رکن لیگ اسپنر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ

کراچی کے کپتان کے جلسہ میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے انہیں اپنی سپورٹ دی،کسی بھی سیاسی جلسہ میں پاکستان کے قومی پرچم کے لہرانے اور تعداد زیادہ ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔سیاسی جلسوں میں یہ نظارہ کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

سازش یا مداخلت،کپتان نے کراچی میں جواب دے دیا،پیغام بھی دے دیا

ایک اور خبر بھی دلچسپ ہے،انگلینڈ کے ثاقب محمود نے آئی پی ایل 2022 کا حصہ بننے کی معذرت کرلی ہے،انگلش پیسر ثاقب محمود نے بتایا ہے کہ انہیں آئی پی ایل میں متبادل پلیئر کے طور پر کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے جو انہوں نے پانے سینئرز سے مشاورت کے بعد مسترد کردی ہے،میں اپنی کائونٹی لنکا شائر کے لئے انگلش کائونٹی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دوں گا۔آئی پی ایل بھارت میں جاری ہے۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپیٹلز کو 16 رنز سے ہرایا ہے،ویرات کوہلی کی تصویر نمایاں ہوئی ہے،ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *