| | | |

سازش یا مداخلت،کپتان نے کراچی میں جواب دے دیا،پیغام بھی دے دیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

سازش یا مداخلت،کپتان نے کراچی میں جواب دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین،سابق  وزیر اعظم اور سابق کپتان  عمران خان نے کراچی میں بھی ریورس سوئنگ کے تابڑ توڑحلمے کردیئے ہیں۔باغ جناح کے بہت بڑے فل ہائوس پیک میں عمران خان نے رات گئے بڑا جلالی اور تیز خطاب کیا ہے،پورے پاکستان کے تمام شہروں کے چوراہوں کی بڑی بڑی سکرینز  پر لاکھوں لوگوں نے یہ خطاب براہ راست سنا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی شکریہ،باشعور قوم جاگ گئی ہےکراچی جاگا ہے۔پوراپاکستان جاگا ہے،میں آج کراچی اس لئے آیا ہوں کہ بچوں اور ان کے مستقبل کا ہے۔پتحریک انصاف کا نہیں،پاکستان کا مسئلہ ہے،یہ جو سازش ہمارے ملک کے خلاف ہوئی ،آرام سے سن لیں کہ یہ سازش تھی یا مداخلت تھی۔انہوں نے لوگوں کے ہاتھ کھڑے کرکے پوچھا تو سب نے سازش کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

عمران خان نے سب کے خلاف طبل جنگ بجادیا،تمہارا نیوکلیئر پروگرام محفوظ ہے؟

کرکٹ کے سابق عظیم کپتان نے کہا ہے کہ میں اپنی قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں،میں انڈیا،امریکا یا یورپ کے خلاف نہیں ہوں۔میں انسانیت کے ساتھ ہوں۔میرا رب رحمتہ اللعالمین ہے،اس لئے میں کسی قوم کے خلاف نہیں ہوں۔امریکا میں پاکستان کی کمیونٹی طاقتور اور مضبوط ہے،وہ بھی پاکستان کو پیسے بھیجتے ہیں،ملک چلتا ہے،میں دوستی سب سے چاہتا ہوں،غلامی کسی سے نہیں چاہتا۔

عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے بتایا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے،او سنو،میری جان اتنی ضروری نہیں،جتنی آزادی ضروری ہے،ایک میر جعفر کو ہمارے اوپر صادق کیا گیا،میر جعفر  وہ ایک غدار تھا،جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر غداری کی،نتیجہ میں بنگال انگریزوں کے ہاتھوں میں چلا گیا،وہ مغل سلطنت کا خوشحال علاقہ تھا،اس کے بعد ٹیکسز لگائے گئے،کسان غریب ہوگئے،قحط پڑا۔کتنے لوگ مرے،انگریز گیا تو بنگال سب سے غریب صوبہ رہ گیا۔

عمران خان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بھی ایک میر جعفر مسلط کیا گیا،ہمیں غلام بنانے کے لئے۔عمران خان نے بتایا کہ آج سے 3 اور 4 ماہ قبل امریکی سفارتخانہ نے اپوزیشن اور پھر ہمارے لوگوں سے ملے،پھر خاص صحافیوں کی بھی میٹنگز ہونی شروع ہوگئیں۔ایک صحافی نے 3 ماہ قبل بتادیا۔پھر امریکا میں ہمارے سفارتکار سے ایک امریکن ملا،وہ کہنے لگا کہ اگر تم نے عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک سے بچایا تو سنگین نتائج ہونگے،بڑی مشکلات کا سامنا ہوگا،اگر عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔ابھی  عدم اعتماد نہیں آئی تھی۔

عمران خان نے کہا ہے کہ یہ شرمناک دھمکی پاکستان اور اس کی 22 کروڑ عوام کو دی گئی۔منتخب وزیر اعظم کو دی گئی ہے۔معصومانہ سوال یہ ہے کہ میں وزیر اعظم ہوں تو یہ دھکمی کس کو دے رہا ہے،وہ کس سے مخاطب ہے۔اس کے بعد ہمارے 20 ممبران کے ضمیر جاگ جاتے ہیں۔کروڑوں لیتے ہیں،پھر ہمارے اتحادی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں،اب بتائو کہ یہ سازش نہیں تھی تو کیا تھا۔

حال ہی میں معزول کئے جانے والے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو جب یہ تفصیلات معلوم ہوتی ہیں تو وہ آئین پاکستان کا حوالہ دے کر کہتے ہیں کہ یہ نہیں ہوسکتا۔وہ مسترد کردیتے ہیں،پھر سپریم کورٹ سے ایسا فیصلہ آتا ہے کہ ہمارے ہاتھ باندھ دیئے جاتے ہیں۔عمران خان نے سوال کیا کہ رات کے 12 بجے میں نے کیا جرم کرنا تھا کہ تم نے عدالتیں کھولیں،میں نے اپنی جماعت کا نام انصاف رکھا ہے،میں نے آج تک پاکستان کا قانون نہیں توڑا،کبھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شرمندہ نہیں کروایا،کبھی عمران خان کا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا۔خیراتی ادارے اللہ کے فضل سے بنائے،مجھے اسی سپریم کورٹ نے صادق و امین کہا ہے ،تو مجھے اس کا گلہ ہے کہ مجھے علم ہوگیا تھا کہ میچ فکس ہوگیا ہے،مجھے تکلیف ہوئی کہ رات کے 12 بجے عدالتیں کھولیں گئیں،ساری زندگی میرے دل میں یہ رہے گا،عدلیہ بتائے کہ جب ڈپٹی سپیکر نے اپنے حلف کی پاسداری میں مراسلہ کی وجہ سے رولنگ دی،تو کیا تم کو وہ نہیں دیکھنا چاہئے تھا۔جب ایک منڈی لگی تھی،لوگ بک رہے تھے،جب وہ غداری کررہے تھے تو اس وقت کیا آپ کا اس وقت ایکشن نہیں بنتا تھا؟کیا ہمارا آئین اس کی جازت دیتا ہے؟

عمران خان نے بتایا کہ امریکی اپنے غلاموں کو دھمکیاں دیتے ہیں،مشرف کو بھی ایک دھمکی ملی،مشرف نے ایک دھمکی پر ملک دائو پر لگادیا،تباہی ہوئی۔80 ہزار اموات،معیشت تباہ ہوئی۔400 ڈرون اٹیک ہوئے۔میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ ایک دھمکی پر ملک تباہ کروادیا،اب میں نے امریکا کا کیا بگاڑا،میں نے پوچھنے پر جواب دیا تھا کہ اڈے ہرگز نہیں دوں گا،کیا یہ میرا جرم ہے؟میں نے امریکا کا کیا بگاڑا ہے۔ایک ملک کا وزہر اعظم باپ کی جگہ ہوتا ہے،میں کیسے اپنے بچوں کو جنگ میں قربان کرسکتا ہوں،میں چیری پلاسم بوٹ پالش یا میر جعفر نہیں ہوں،جو باہر کی طاقت سے  مل کر سازش کرے،میں ایسا نہیں ہوں۔میری 4 حکومتیں تھیں،میں بھی پیسہ خرچ کرکے واپسی خرید سکتا تھا لیکن خوف خدا کی وجہ میں نے ایسا کیا،کیا اپنی حکومت بچانے کے لئے رشوت دیتا،میں اپنے اللہ کو کیاجواب دوں گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ایک مشرف نے گھٹنے ٹیکے جنگ میں جانے کے لئے،کونڈا لیزا نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ہم  نے مشرف اور بے نظیر کو اکٹھا کیا،تب مشرف نے ان کو  این آر او دیا،پھر میری حکومت میں مجھ پر دبائو ڈالا گیا کہ این آر دو،میں نے نہیں دیا کیوں کہ میں نے اپنے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ غداری نہیں کروں گا۔شریف برادران پر  کرپشن کے الزامات تھے لیکن ہماری توہین کی گئی،ایک بیل پر باہر پھرنے والے ملزم کو وزیر اعظم بنوادیا،ہمیں کتنی نچلی نظر سے دیکھتے ہیں،ایک ضمانتی ڈاکو کو وزیر اعظم اور اس کے ضمانتی ڈاکو بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنوادیا گیا۔یہ چوروں کو سربراہ بناتے ہیں تاکہ ملک کے خلاف ہر یہ غلط کام کریں ،وہ پہلے سے ہی کہہ چکا تھا کہ ہم بھکاری ہیں۔

عمران خان نے کہا ہےکہ یہ اب کیا کریں گے؟ایف آئی اے آفیسرز کو فارغ کردیا گیا،نیب لاہور میں تبدیلی کردی گئی ہے،یہ ہے وہ پاکستان،یہ لوگ مسلط کردیئے گئے ہیں۔اب یہ تفتیشی آفیسرز کو انتقام کا نشانہ بنائیں گے،باقی آفیسرز کیا کام کریں گے،ملک کہاں جائے گا۔اس سازش کا ماسٹر مائنڈ لندن میں موجود نواز شریف تھا،اب وہ واپسی کی تیاری کررہا ہے،پاکستان انصاف کا نظام ٹرائل پر ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی کبھی نہیں ہوگی،یہ شرک کی طرح ہے،دوستی ضرور کرلیں گے لیکن غلامی کبھی نہیں ہوگی۔ہمیں قرآن میں اللہ نے نیکی کا حکم دیا،برائی سے روکا،ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،آپ نیوٹرل نہیں ہوسکتے،یہ اللہ کا کلیئر حکم ہے،تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔چوروں اور ڈاکووں کے خلاف جہاد کا حکم ہے۔میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں،تمام لوگوں کو کہوں گا کہ جب ایک بڑی سازش کرکے رجیم تبدیل کی گئی تو سب پر فرض ہے کہ اس کی جوڈیشل تحقیق ہو۔تو اب یہ تحقیق کریں۔

جب یہ علم ہوجائے تو پھر اس کے بعد کیسے ان کا ساتھ دیں گے،آپ کا ضمیر کیسا ہوگا،یہ وقت آگیا ہے کہ  ہم الیکشن میں جائیں،سارے پاکستانی الیکشن مانگیں،تمام لوگ یہی کہیں،پورے ملک میں کھڑے ہوجائیں۔یہ انتقامی کارروائی کررہے ہیں،فارن فنڈنگ کیس مجھے میچ سے نکالنے کے لئے ہے،میں یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ  تحریک انصاف کی پاکستان میں صرف آئینی فنڈ ریزنگ ہے،باقی سب پھنس جائیں گے۔ہرجگہ پہلے امپائرز کھڑا کریں گے،دھاندلی کے لئے تیاری کریں گے،جھوٹے کیسز بنائیں گے،پھر دھاندلی سے کوشش کرکے آنے کی کوشش کریں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مضبوط ادارے چاہتے ہیں لیکن یہ جو کرنے جارہے ہیں،سوشل میڈیا کے لوگوں  کو سائیڈ پر لگایا گیا تو پھر سب کا نقصان ہوگا،ہم نے کسی قسم کا غلط کام نہیں کرنا کیونکہ یہ سب ہمارے ہیں۔میں پھر سے خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ پھر کہیں تحریک تبدیل نہ ہوجائے،سب پاکستانی  باہر نکلیں۔میں سب کا شکریہ اداکرتا ہوں،سب کو سلام کرتا ہوں۔

مینار پاکستان لاہور میں جمعرات کو جلسہ کروں گا،ضمیر فروشوں کو سبق سکھائیں گے،فوری الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے،قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *