حافظ محمد عمران عثمانی۔ ورلڈ کپ 2027 شیڈول متنازعہ پرومو جاری،یکم اکتوبر کا ٹائم سیٹ،لائیو ٹیلی کاسٹ،پاک بھارت میچ تاریخ ۔
کھیلوں کی دنیا سے اس وقت کی سب سے بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے آفیشل شیڈول کا باقاعدہ اعلان یکم اکتوبر کو کیا جا رہا ہے۔ تازہ ترین کرکٹ خبر کے مطابق شیڈول کے جاری ہونے کا ٹائم سامنے اگیا ہے اور ساتھ آئی سی سی نے جو شیڈول پرومو جاری کیا ہے اس میں پاکستان جیسے ممالک نظر انداز اور بھارت اور اسٹریلیا کے چرچے ہیں۔
اب سے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد دنیا بھر کے شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ اس میگا ایونٹ کا باقاعدہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو رہا ہے۔ عالمی کرکٹ کونسل اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے اشتراک سے شیڈول کی رونمائی کے لیے کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں بتاتی ہیں کہ یہ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:00 بجے شروع ہوگی۔ اس اہم ترین اسپورٹس اپڈیٹ کو لائیو دکھانے کے لیے اسٹار اسپورٹس سمیت دنیا کے تمام بڑے اسپورٹس چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنی خصوصی کوریج فراہم کر رہے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کے ساتھ جاری کیے گئے آفیشل پرومو نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس پرومو میں واضح طور پر بھارتی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کا غلبہ نظر آ رہا ہے، جب کہ دیگر ممالک کے اسٹارز کو اس طرح جگہ نہیں دی گئی۔ سب سے زیادہ چرچے بھارتی کرکٹ کے دو بڑے ستونوں، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ہو رہے ہیں۔ کرکٹ ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ 50 اوورز کا فارمیٹ ان دونوں لیجنڈز کا آخری ورلڈ کپ ثابت ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے کرکٹ فینز اس ایونٹ کو لے کر شدید جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مقرر کردہ 30 ستمبر 2026 کی ڈیڈ لائن تک ورلڈ کپ 2027 کے لیے دنیا کی بہترین 10 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ ان میں میزبان ممالک کے طور پر جنوبی افریقہ اور زمبابوے شامل ہیں۔ جبکہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست جگہ بنانے والے دیگر 8 ممالک میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
دوسری جانب، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ جیسی سابقہ چیمپئن اور اہم ٹیمیں ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں، جس کے باعث اب انہیں اگلے سال فروری اور مارچ میں ہونے والے کوالیفائر راؤنڈ میں دیگر ایسوسی ایٹ ٹیموں کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کھیل کر اپنی پوزیشن حاصل کرنی ہوگی۔
شائقینِ کرکٹ کے لیے سب سے سنسنی خیز خبر یہ ہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اکتوبر 2027 کے وسط میں متوقع ہے۔ پاک بھارت ٹکراؤ ہمیشہ سے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ مانا جاتا ہے اور بلاک بسٹر میچ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
اس بار آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا فارمیٹ مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے، جو تین کڑے مراحل پر مشتمل ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ایک منفرد سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائی کرنے والی آخری تین سب سے کم رینکنگ والی ٹیمیں آپس میں بھڑیں گی۔ اس راؤنڈ میں سے صرف ایک ٹاپ ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں کل 12 ٹیمیں بچیں گی، جنہیں 6، 6 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان دونوں گروپس سے تین تین ٹاپ ٹیمیں اور دونوں گروپس کی مشترکہ کارکردگی پر ایک وائلڈ کارڈ ٹیم آگے بڑھے گی۔ یوں تیسرے مرحلے میں کل 7 ٹیمیں پہنچیں گی جسے “سپر 7” راؤنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سپر 7 راؤنڈ میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی اور آخر میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ایونٹ کے باقاعدہ میچز 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ فینز یکم اکتوبر 2026 سے ہی ٹکٹ بیلٹ اوپن ہونے کے بعد ٹکٹوں کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
