گوہاٹی ۔کرک اگین رپورٹ ۔ گوہاٹی میں رنز کا سیلاب،ویسٹ انڈیز 405 رنز بنا کر بھی ہارگیا،5 سنچریاں،شبمان گل کی ڈبل سنچری ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز۔گوہاٹی میں تاریخ رقم، بھارت نے ون ڈے کرکٹ ہسٹری کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کر لیا ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایسا ون ڈے میچ جیت لیا جہاں 800 سے زائد رنز بنے ریکارڈ پانچ سنچریاں بنیں۔بھارت نے 406 رنز کا ہدف 39 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔
کرکٹ بریکنگ نیوز کے مطابق بھارتی کپتان شبمن گل کی طوفانی ڈبل سنچری اور روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت ایک روزہ کرکٹ کی ہسٹری کا ایک اور یادگار رن چیز مکمل ہو گیا ہے۔ گوہاٹی کے میدان پر بھارت نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 406 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر انتہائی آسانی سے حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔یہ بھارتی ہسٹری کا سب سے بڑا حاصل کیا گیا ہدف ہے۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا جشن صرف پہلی اننگز تک ہی محدود رہ گیا۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں کے مطابق ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل سب سے بڑے ہدف کا تعاقب 2006 میں ہوا تھا، جب جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف 435 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔ نہ تو اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا اور نہ ہی اس کے بعد کوئی ٹیم اس ریکارڈ کے پاس پہنچ سکی۔ لیکن آج بھارت نے دنیائے کرکٹ میں دوسری بار ہسٹری کا سب سے بڑا ریکارڈ ہدف حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، جو کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا اب تک کا پہلا اور سب سے بڑا کامیاب رن چیز ہے۔
اس تاریخی اننگز کی خاص بات سابق کپتان روہت شرما کی سنچری تھی جنہوں نے صرف 75 گیندوں پر 101 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ لیکن اس سے بھی خاص بات کپتان شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری تھی، جو محض 133 گیندوں پر 223 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اس دلکش اور جارحانہ اننگز میں 26 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
اس تاریخی مقابلے میں شائقین کرکٹ کو رنز کی برسات دیکھنے کو ملی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 405 رنز کا ریکارڈ اسکور بورڈ پر سجایا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ ان کے تین بلے بازوں جان کیمبل، عامر جنگو اور شائی ہوپ نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ یہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی گیند باز بھارتی بلے بازوں کے سامنے جم کر بولنگ نہ کر سکا۔
اس میچ کی ایک اور منفرد اور تاریخی بات یہ رہی کہ ون ڈے انٹرنیشنل کی ہسٹری میں پہلی بار ایک ہی میچ میں 5 سنچریاں بنیں، جو کہ اپنے آپ میں ایک عظیم ورلڈ ریکارڈ ہے۔
