کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق ،سابق بائولنگ کوچ اظہر محمود ایک بار پھر کوچز بننے کی کوششوں میں ہیں،اس بار یہ پاکستان کے لئے نہیں بلکہ غیر ملکی ٹیم کے امیدوار ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اطلاعات کے مطابق مصباح الحق اور اظہر محمود دونوں ہی ایک ہی ٹیم کے لئے اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں،ان کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرے گا۔
پاکستان ٹیم سے دور کئے جانے والے یونس خان بہت بڑے ملک میں کوچ،بریکنگ نیوز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیٹ اپ میں مصباح الحق نے سال کے قریب کا وقت گزارا۔ان سےق بل اظہر محمود مکی آرتھر گروپ میں شامل تھے۔اس کے بعد سے یہ ریڈار سے ہٹ چکے تھے لیکن ایک بار پھر اپنی سابقہ پوزیشنز کے لئے کام کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مصباح الحق نےا فغانستان کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے لئے دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس کے لئے معاملات فائنل ہونے کے قریب ہیں،افغان بورڈ سے اظہر محمود کا بھی رابطہ ہے۔دونوں انٹرویوز کا پراسس مکمل کرچکے ہیں۔
دیکھنا یہ ہوگا کہ اظہر محمود وہاں صرف بائولنگ کوچ کی پیشکش قبول کرتے ہیں یا وہ بھی ہیڈ کوچ کے امیدوار ہیں۔مصباح الحق نے پاکستان کے لئے ہیڈ کوچنگ کا عہدہ رکھا ہے،اس لئے وہ اس میں بھی یہی چاہیں گے۔
ایک روز قبل خبر تھی کہ یونس خان انگلینڈ کی کائونٹی یارک شائر کے لئے بیٹنگ کوچ کے لئے بات چیت مکمل کرچکے ہیں،اس طرح پاکستان کے 2 سانبق کھلاڑی ملک سے باہر نئے روپ میں نظر آئیں گے۔