| | | |

ملتان سلطانز کا کوئٹہ کو فتح کے لئے پی ایس ایل کا بڑاہدف

لاہور۔کرک اگین

 

ملتان سلطانز کا شاہانہ انداز،بادشاہی اسٹائل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک اننگ میں آئوٹ کلاس کردیا۔
پی ایس ایل 7 میں اس نے جیت کے لئے 246 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں شان مسعود اور محمد رضوان نے اچھی طرح بنیاد رکھ دی۔دونوں نے 12 اوورز میں 119 رنز جوڑے۔شان مسعود 57 کرکے گئے۔نئے بیٹر ریلی روسو نے تو اگلے 5 اوورز میں ایسا بیٹ گھمایا کہ سرفراز احمد کی ٹیم کو چھپنے کی جگہ نہ ملی۔رضوان کے ساتھ مل کر 37 بالز پر 103رنز کی شراکت بنی۔روسو نے 4 چھکے اور 9چوکے لگائے۔26 بالز پر 71 اسکور بنائے۔

محمد رضوان 54 بالز پر 83 اسکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔3 چھکے اور 7 چوکے مارے۔خوشدل شاہ 10 پر ناقابل شکست آئے۔ٹیم نے 3 وکٹ پر 245 اسکور کئے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *