ملتان،کرک اگین رپورٹ
PCB Image
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،قومی ٹیم کی پریکٹس یا جبر۔ملتان کے گرم ترین موسم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پائوں رکھ دیئے ہیں۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز قومی کھلاڑیوں نے مکمل ٹریننگ کی۔ایکسرسائز میں حصہ لیا۔مقررہ وقت ساڑھے 4 کے کافی دیر بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑی اترے۔یہاں کی گرمی کے باعث شروع میں پلیئرز زیادہ حرکت میں نہیں آئے،اس کے بعد جب سورج غروب ہونے کے قریب تھا تو پھر پلیئرز نے فلڈ لائٹس میں پریکٹس کی ۔
اس دوران میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن کرکٹ فینز کا وہاں پہنچنے کا تصور ہی نہیں تھا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں جانب سیل سکیورٹی تھی۔مین روٹ پر تو وہاڑی چوک سے ہی ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی گئی تھی۔
ملتان کی تپش،پاکستانی کرکٹرز کا پکا انتظام
پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی سخت سکیورٹی میں میدان میں لایا اور پھر واپس ہوٹل پہنچایا گیا۔حیران کن طور پر پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس اور رینجرز کی بڑی تعداد موجود تھی،اس نے سکیورٹی کے حوالہ سے غیر معمولی ماحول بنادیا۔
میڈیا نمائدگان کو اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی کے لئے بڑی پریشانی کا یوں سامنا رہا ہے کہ انہیں آسانی کے ساتھ میڈیا سنٹر تک نہیں آنے دیا گیا،متعدد رکاوٹیں عبور کی گئیں،جگہ جگہ سوالات کے جوابات بھی دینے پڑے تھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کی پریکٹس تھی یا ایک جبرتھا؟
ان حالات میں کرکٹ فینز آسانی کے ساتھ گرائونڈ پہنچ جائیں تو بڑی بات ہوگی۔انتظامیہ کو یا تو بہت بڑی تعداد میں شٹل سروس چلانی پڑے گی اور یا پھر تماشائیوں کو ایک میل سے زیادہ پیدل چلانا پڑے گا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سکیورٹی،ٹیموں کی آمد،اس سے عام آدمی کو درپیش مسائل اور کرکٹ سے جڑی سنسنی خیزی کے حوالہ سے مفصل تجزیاتی رپورٹ تھوڑی دیر میں