لاہور،کرک اگین رپورٹ
ملتان کی جیت کا جشن،ریلی روسو خوفزدہ،آدھی رات کووضاحت جاری۔پاکستان سپر لیگ 7 کے سلسلہ میں گزشتہ رات ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو ڈرامائی انداز میں شکست دی،یہ ایسی فتح تھی جو مشکل ترین ہوگئی تھی،جس کا اظہار فتح کے جشن اور بعد میں کپتان رضوان کےا عتراف کے ساتھ بھی کیا گیا کہ وہ اپنی پرفارمنس اور اس جیت سے مطمئن نہیں ہیں۔ایک اور بات بھی ہوئی ہے،اس کے لئے ملتان سلطانز کے بیٹر اور میچ فنشر،وننگ اننگ کھیلنے والےریلی روسو کو آدھی رات کو میدان میں آنا پڑا۔
پی ایس ایل 7،تمام ٹیموں کی خواہش بھی کراچی کنگز کو نہ جتواسکی،ملتان پھر فاتح
ریلی روسو نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر میچ ختم ہونے کے کافی دیر بعد اس وقت ایک ٹویٹ کیا جب پاکستان میں آدھی رات کا وقت تھا۔ایسا لگا ہے کہ مسلسل 2 روز سے پلیئرز کو ہونے والے جرمانوں پر وہ بھی خوفزدہ ہوگئے تھے،یا پھر انہیں کچھ ادراک ہوا کہ اس کی وضاحت کرنے آگئے۔
ریلی روسو نے وننگ سٹروک کھیلا تھا جو چھکے کی شکل میں گرائونڈ کے باہر جاگرا،بال بائونڈری لائن کے باہر گرتے ہی انہوں نے بیٹ فضا میں چھوڑا تھا،جو پچ پر جاگرا،ااس دوران روسو دونوں ہازو باندھ کر ساکت سے کھڑے ہوگئے،ایسا کافی دیر تک ہوا۔اس کے بعد ساتھی پلیئر خوشدل شاہ آئے،گلے ملے،پھر انہوں نے اپنا بیٹ اٹھایا۔
ریلی روسو نے اب وضاحت کی ہے کہ میرا یہ سٹائل اور انداز کسی کی تضحیک کرنے یا مذاق اڑانے کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ تو فیفا فٹبال میں مبافےکا جشن ٹریڈ مارک ہے۔یہ ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں کامیابی پر خوشی منانے کا ایک خوبصورت انداز تھا،کیا ہی خوبصورت کھیل ہوا۔اچھا کھیلے۔
ملتان سلطانز کو آخری اوور میں 9 اور آخری 4 بالز پر 5 رنز درکار تھے کہ روسو نے چھکا لگاکر ملتان سلطانز کو فتح دلوادی،ایک موقع پر تو وسیم اکرم دوران اوور بابر اعظم سے باز پرس کرنے بائونڈری لائن پر پہنچ گئے،وہ انہیں کہہ رہے تھے کہا پنے بائولرز کو یارکرز مارنے کا کہیں۔اس کامیابی کے ساتھ ہی اس کے 14 پوائنٹس ہیں،ٹاپ 2 میں سے ایک پوزیشن پکی ہوگئی ہے۔اس طرح اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ پہلے پلے آف کی ناکام ٹیم کے پاس کوالیفائر کھیل کرفائنل میں جانے کا موقع ہوگا۔