موہالی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز تختہ مشق بناڈالا۔ایک دن کے کھیل میں سوا 4 کی اوسط سے اسکور کی برسات کردی،ویرات کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ بھی شروع ہوگیا،وہ سنچری کرسکے اور نہ کوئی اور۔نتیجہ میں ٹیم پھر بھی 400 کے اسکور کے قریب بلکہ اس سے چلی ہی جائے گی۔
انضمام کی بیٹی کا نکاح،امام کی سنچری،پشاور دھماکے کی آسٹریلین میڈیا میں مخصوص کوریج
جمعہ کو جب موہالی میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے6 وکٹ پر 357 اسکور کئے ،کم روشنی کے باعث 5 اوورز قبل 85 اوورز کے بعد کھیل ختم ہوا۔175 پر 4 وکٹ گنوانے والی میزبان ٹیم کو رشی پنت کی 96 رنزکی اننگ نے اونچا کردیا،پنت بدقسمتی سے سنچری نہیں کرسکے۔
رویندرا جدیجا نے 39 اور وہاری نے58 کی اننگ کھیلی۔کوہلی اس سے قبل ہی 45 کرسکے،انہیں اس میچ میں 8 ہزار اسکور مکمل کرنے کا اعزاز ملا۔لاستھ امبلدونیا 107 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما صرف 29 کی اننگ کھیل سکے۔یہ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔سری لنکا کی شکست اور پاکستان کی جیت یا ڈرا میچ بھی پاکستان کی پوزیشن کو بہتر اور سری لنکا کی موجودہ نمبر ون پوزیشن کو تیسرے نمبر تک گرادے گا۔