کرک اگین رپورٹ
Getty Images
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کی کلوز تصویر کے ساتھ ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے،اس سے انہوں نے ایک پیغام دیا ہے۔
ماضی میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایک سیریز کا لمحہ ہے،جس میں میچ کے دوران پاکستان کے لیجنڈری پلیئر جاوید میاں داد بیٹ اٹھاکر ڈینس للی کو مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سیاسی گرج چمک،آسٹریلیا سیریز متاثر ہوگئی،راولپنڈی میں میچز ختم،منتقلی کا حکم
اکتوبر 1981 میں بطور کپتان جاوید میاں پہلے غیر ملکی دورے پر آسٹریلیا پہنچے تھے،جہاں پرتھ میں پاکستان پہلی اننگ میں 62 پر آئوٹ ہوکر دوسری باری میں 543 رنزکے تعاقب میں تھا،ایسے میں ڈینس للی اور جاوید میاں داد کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔
میاں داد اسکور بنانے کے لئے دوڑے تو للی نے راستہ روکا،ٹکر ماری،اس کے جواب میں میاں داد نے پلٹ کر جواب دیا،ایسے میں للی نے قریب سے گزرتے ہوئے جاوید میاں داد کو لات دے ماری،اس ]پر میاں داد غصہ میں واپس پلٹے اور انہوں نے اس طرح بیٹ اٹھایا کہ جیسے آسٹریلین پیسر کا سر اڑادیں گے لیکن بہر حال انہوں نے مارا نہیں۔
راشد لطیف نے اس وقعہ کی صرف تصویر شیئر کی۔دراصل انہوں نے یہ پیغام جاری کرنے کی کوشش کی ہے کہ ایک خطرناک پچ پر ایسی ہی زوردار جنگ ہونے جارہی ہے۔