لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے نائب کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان میں کچھ تو ایسا ہے کہ اپنے،پرائے سب ان کے گرویدہ ہوجاتے ہیں،ورلڈ ٹی 20 کپ میں اس وقت پاکستان کی بیٹنگ کوچنگ کرنے والے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن رضوان کے گیت گارہے تھے۔اب آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے کے اختتام پر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے نمبر ون پلیئر مارنوس لبوشین مداح ہوگئے ہیں۔
وسیم اکرم کے ساتھ نام،پیٹ کمنز نے کہا کہا،عثمان خواجہ حارث رئوف کے کیوں قریب
پی سی سی کے مطابق جب کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے آنربورڈ پر اپنا نام لکھ رہے تھے تو مارنس لبوشین بھی کہیں قریب کھڑے تھے،ایسے میں محمد رضوان جب آئے تو لبوشین آگے بڑھے اور کہا کہ یہ ایک انتہائی شریف انسان ہے،جس سے ہمیں پیار ہے،یہ کہہ کر انہوں نے رضوان کوگلے لگالیا۔رائٹ ہینڈ بیٹر محمد رضوان اس موقع پر ایسے ہوگئے جیسے انہیں شرم آرہی ہو۔
پاکستانی بچوں کی ویڈیو پر عثمان خواجہ کے قہقہے،شاندار جواب دیا
آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے اس کا برملا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی پلیئرز کے ساتھ آف دی فیلڈ تعلقات،ہنسی مذاق اورپیار محبت خوب رہا،یہی وجہ پے کہ وہ کہتے ہیں کہ سیریز کا نتیجہ سائیڈ پر کریں تو بھی کمال دورہ اور یاد گار سیریز تھی۔
آسٹریلیا نے 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا،سیریز جیتی اور خوشی سے جھوم اٹھے،ٹیسٹ کھلاڑی آج وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔