| | | |

میجر سرجن ڈاکٹر شاہ نواز دھانی،نیا روپ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

شاہ نواز دھانی بھی کمال کریکٹر ہیں،اپنی حرکات سے توجہ پاتے ہیں۔بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انجری کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکے لیکن کیمپ میں موجود تھے،حتیٰ کہ 12 ویں کھلاڑی کے طور پر بھی ایکشن میں تھے،ایک موقع پر جب پاکستانی اننگ کے دوران جب فخرزمان کو ٹریٹمنٹ کی ضرورت تھی تو وہ بھی ٹیم ڈاکٹر کے ساتھ موجود تھے۔

شاہ نواز دھانی کے کھڑے ہونے،چیک اپ کرنے کے دوران جو ایکشن تھے،اس پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے جاری ہیں،ان کے بارے میں لکھا گیا۔میجر سرجن ڈاکٹر شاہ نواز دھانی صاحب۔

شاہ نواز دھانی اپنے مزاح،طرح طرح کی حرکات کے باعث ٹیم اور کرکٹ فینز میں برابر کے مقبول ہیں۔پاکستان کی جیت کے موقع پر ان کی اچھل کود بھی دیکھنے لائق تھی۔

ایشیا کپ،بھارت کے خلاف جیت پر انضمام بابر کی کپتانی سے مطمئن

اتوار کو پاکستان نے بھارت کے خلاف 5 وکٹ کی سنسنی خیز جیت رقم کی تھی۔رضوان کے ساتھ نواز نے اعلی بلے بازی کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *