لاہور، 20 مئی 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز
میچز میں 3 گھنٹے کا وقفہ،خاص کیپ،گیلا تولیہ،پی سی بی کا نیا فیصلہ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لیے بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 93 اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ پچاس اوورز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 21 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد یا یکم ستمبر 2007 سے پہلے پیدا ہوئے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں پی سی بی انڈر 19 تھری ڈے اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں جگہ بنانا بھی شامل ہے۔
پی سی بی کو ہرجانہ،حسن علی کو کیپ،بسمعہ معروف کو سکون حاصل
تمام اسکواڈز کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔ گزشتہ سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وہ کھلاڑی جو اب بھی عمر کی مقررہ حد پر پورا اترتے ہیں انہیں اس مرتبہ بھی اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظرپی سی بی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران اپنا سر فلاپی ٹوپی سے ڈھانپے رکھنے اور گیلے تولیے استعمال کرنے کی ترغیب دے گا۔
اس سلسلے میں میچز کے اوقات کار بھی موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دئیے گئے ہیں۔ تمام میچز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہیں گے۔ دوپہر 1 سے 4 بجے تک میچز میں وقفہ ہوگا، جو دوبارہ 4 بجےشروع ہوکر شام 6:30 بجے تک جاری رہیں گے۔
پی سی بی کا پارٹنر کرک ایچ کیو اس ٹورنامنٹ کی براہ راست اسکورنگ کرے گا۔