| | | |

نئے سال کے پہلے روز رمیز راجہ کا بمپر اعلان،ٹی 10 لیگ کروانے پر غور

لاہور،کرک اگین،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نئے سال کے پہلے روز غیر ملکی کوچز رکھنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے،ساتھ میں  3 اعلانات کئے ہیں،ان میں سے 2 پرانے اور ایک نیا ہے۔انڈر 19 اور خواتین پی ایس ایل کی بات وہ پہلے بھی کرچکے ہیں۔اب انہوں نے ٹی 10 لیگ کروانے کی بات کی ہے۔

 راجہ نے کہا ہے کہ آپ سب کو میری طرف سے نیا سال بہت بہت مبارک ہو.دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائیں.کپتان کو بااختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا
ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی .ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویلکم 2022،پاکستان کرکٹ کامکمل شیڈول،7چیلنجز کےساتھ گولڈن مواقع

پی سی بی چیئر مین کہتے ہیں کہ انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کررہے ہیں .پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے.ڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں .اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے .قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے.عام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیے۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ فینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے.سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کے لیے بمپر سال ہے .اس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
پرامید ہیں کہ کوویڈ 19 کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی.سیریز ایسے وقت میں رکھی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کہتے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی پالیسیوں سے اسٹیک ہولڈرز کا بورڈ پر اعتماد بڑا ہے,
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی براڈکاسٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی بولی میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے,
میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون ہیں: کرکٹ، کمرشل اور ایڈمنسٹریشن جنہیں بہترین دیکھنا چاہتا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *