لندن،کرک اگین رپورٹ
ناصر حسین بین سٹوکس کی ریٹائرمنٹ کا اصل راز لے آئے۔بین سٹوکس کی اچانک ریٹائرمنٹ سے جہاں دنیائے کرکٹ پریشان ہوئی ہے،وہاں سابق انگلش کپتان ناصر حیسن نے وجہ بھی نکال کر سخت تنقید کی ہے۔
بین سٹوکس نےپیر کے روز اچانک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔سابق انگلینڈ کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ کا مصروف ترین کرکٹ شیڈول وجہ بنی ہے،کرکٹ ممالک اس پر غور کریں۔
کرکٹ کی کھڑکی بند،بین سٹوکس اچانک ریٹائر
سوال یہ ہے کہ یہ کس نے کیا ہے،خود انگلینڈ کرکٹ بورڈ ملوث ہے،آسٹریلیا اور بھارت کی سرپرستی میں ٹی 20 لیگز کی اپنی اپنی ونڈوز سیٹ کرنے میں لگے ہیں،ایسی ونڈوز کہ اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ ممکن ہی نہ ہوسکے۔اس طرح یہ کلا ملا کر 5 ماہ بنتے ہیں۔سال کے 5 ماہ تو یوں گئے،باقی ممالک کو ونڈوز تو نہیں ملے گی لیکن وہ بھی اپنی لیگز کروائیں گے۔
اس طرح انٹرنیشنل کرکٹ پر بھی اس کا دبائو بھی پڑتا ہے،ٹی 20 کا بھی تو اچھے اچھے کھلاڑی 31 سال کی عمرمیں ریٹائر ہوتے رہیں گے۔