لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بارے میں بھارتی پلیئر کے خیالات کا جواب دے دیا ہے۔لاہور میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہئ کہ یقینی طور پر ہر پلیئر کا خواب اور منزل نمبر ون پلیئر ہونا ہی ہوتا ہے،اس کے لئے میں محنت کررہا ہوں۔
بھارتی سینئر پلیئر دینش کارتھک نے گزشتہ دنوں یہ پیش گوئی کی تھی کہ بابر اعظم بہت جلد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر ہونگے۔انہوں نے بابر کی صلاحیتوں کی بے پناہ تعریف بھی کی تھی۔
نامور بھارتی کھلاڑی کا بابر اعظم کے بارے میں ناقابل یقین دعویٰ
بابر اعظم کو آج موقع ملا ہے،انہوں نے جوابی بات چیت میں کہا ہے کہ نمبر ون بننے کے لئے فوکس رکھنا،ہارڈ ورک کرنا پڑتا ہے۔تینوں فارمیٹ میں فٹنس برقرار رکھنی ہوتی ہے،اس کے لئے میں اپنے آپ کو تیار کررہا ہوں۔وائٹ بال کرکٹ میں اچھا جارہا ہوں،ریڈ بال کرکٹ میں اپنے آپ کو اوپر لانے کی کوشش کروں گا،یہ آسان نہیں ہے۔بیک ٹو بیک کرکٹ ہے،وقفہ کم ملتا ہے۔
بابر اعظم ان دنوں وائٹ بال کرکٹ کے نمبر ون پلیئر ہیں۔آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں ٹیسٹ کرکٹ میں وہ 5 ویں نمبر پر ہیں۔انہیں طویل فارمیٹ کے لئے سخت محنت کرنی پڑے گی۔بابر اعظم کے پاس اس سال یہ اعزاز حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔