دبئی ،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اتوار کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے دبئی پہنچ گئی ہے۔پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے والے کرکٹرزکو دبئی ہوٹل پہنچادیاگیا ہے،کھلاڑی ہوٹل میں 24 گھنٹے قید رہیں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم دبئی اترگئی،کھلاڑی 24 گھنٹوں کے لئے کمروں میں پھر بند۔اس بات کا اعلان کسی اور نے نہیں بلکہ خود نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیا ہے۔
بلیک کیپس پاکستان کا دورہ ادھوار چھوڑ کر اپنے ملک واپس جارہے ہیں اور انہیں لینے کے لئے نیوزی لینڈ سے چارٹرڈ فلائٹ اسلام آباد پہنچی تھی۔جمعہ کو پاکستان کے دورے کی منسوخی کا اعلان ہوا تھا،۔ہفتہ کا سارادن کھلاڑیوں کا ہوٹل کے کمرے میں گزرا۔رات کو یہ کھلاڑی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے اور اس طیارے سے دبئی روانہ ہوئے۔دبئی پہنچتے ہی انہیں خصوصی ہوٹل لے جایا گیا ہے،جہاں پلیئرز 24 گھنٹے قرنطینہ میں گزاریں گے اور اس کے بعد کیا ہوگا۔
ان میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے کہ جس نے آئی پی ایل میں شرکت کرنی ہو۔متعدد ایسے پلیئرز بھی ہیں جو ورلڈ کپ ٹی 20 ایونٹ کا حصہ نہیں ہیں۔اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ تمام پلیئرز تو شاید واپس اپنے ملک روانہ نہ ہوں۔چند ایک رکیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ورلڈ ٹی 20کپ کھیلا جانا ہے اور اس کے لئے ٹیم کی تیاری کیسے ہوگی۔اس کے ٹاپ پلیئرز پہلے ہی یو اے ای پہنچ چکے ہیں اور آئی پی ایل کا حصہ بن گئے ہیں۔ادھر پاکستان میں حالات خاصے مایوس کن ہیں۔