بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان ملتوی کیا ہے۔پاک بھارت حالات کی بہتری کے ساتھ مشروط کردیا۔یہ دورہ رواں ماہ کے آخر میں تھا،جس میں 5 ٹی 20 میچز کھیلے جانے تھے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی اور 2 صحافی پی ایس ایل کیلئے پاکستان تھے،وہ یہاں سے واپس اپنے ملک پہنچ چکے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اگر چہ سکواڈ کا اعلان کررکھا ہے لیکن تازہ ترین پیش رفت میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش ان حالات میں پاکستان کو دورہ نہیں کرے گا۔
پاکستان اور بھارت کے کشیدہ حالات کے سبب دونوں ممالک کی لیگز پی ایس ایل اور آئی پی ایل ملتوی کی جاچکی ہیں۔