کولمبو،کرک اگین رپورٹ
وارم اپ میچ،پاکستانی پیسرز ناکام،اسپنرز بھی جزوی کام دکھاسکے،مشکلات۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں وارم اپ میچ میں مشکلا ت کا ہی سامنا رہا ہے۔سامنے موجود لٹل اسٹارز کے سامنے دونوں شعبوں میں سخت محنت کرنی پڑی۔کولمبو میں جاری 3 روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز پاکستانی گیند باز سارا دن مشقت اٹھاتے رہے۔پیسرز مکمل ناکام ہوئے۔اسپنرز میں بھی محمد نواز کسی حد تک اچھے رہے۔دن کے اختتامی لمحات میں یاسر شاہ نے بھی ایک وکٹ لے لی۔سری لنکا الیون نے دن کے خاتمہ پر 5 وکٹ پر 78 اسکور بنالئے تھے۔اسے صرف 45 رنز مزید دور کرنے ہیں۔
سری لنکن سرزمین پر پاکستان کی 10 ویں سیریز،اب تک کیا ہوتا رہا
ٹاپ بائولر شاہین شاہ آفریدی 8 اوورز میں 30 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔حسن علی نے 9 اوورز میں 25 رنز دیئے،وکٹ پھر نہ ملی۔نسیم شاہ آخری لمحات میں ایک آئوٹ کرسکے۔اسپنر نعمان علی نے سب سے زیادہ 14 اوورز کئے۔46 رنز دیئے،کوئی وکٹ نہ لے سکے۔یاسر شاہ کو ایک وکٹ کے لئے 67 رنزکی مار پڑی17اوورز ڈال گئے،محمد نواز نے 10 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔،
پاکستانی بائولنگ کے خلاصہ کا مطلب یہ ہے کہ سامنے موجود بیٹرز نے خوب کلاس لگائی۔سمارا وکراما نے 91 اسکور بنائے۔نووینڈو فرنینڈو نے 78 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ بھی آنے والے اسکور کرتے گئے،پاکستان کو 74 اوورز کی محنت کے بعد یہی کچھ ملا۔
اس سے قبل دن کے آغاز میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں323 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔آغا سلمان 55 رنز کرگئے،باقی کا احوال آپ کل کی رپورٹ میں دیکھ چکے ہیں۔