| | | | | | | | | | |

ورلڈکپ سپرلیگ،پاکستان کا جمپ،2 ٹیموں کی خوفناک جنگ،تازہ ٹیبل

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر تیزی آگئی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ مقابلہ آخری مراحل میں ہے۔بھارت تو بے فکر ہے،اس لئے کہ میزبان ہونے کے ناطے اسے پہلے ہی ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ کٹواچکے ہیں۔اس کے باوجود اسے میچز تو کھیلنے ہی ہیں۔اس کی ایک سیریز زمبابوے میں جاری ہے۔پہلا میچ جیت لیا ہے۔اس کے پوائنٹس89 ہوگئے ہیں۔7 ویں پوزیشن ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم آخری سیریز کھیل رہی ہے۔اس نے کیویز کے خلاف آج ہی پہلا میچ جیتا ہے۔یہ اپ سیٹ ہے۔اس کے پوائنٹس 90 ہوگئے ہیں،چھٹی پوزیشن ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم پہلا میچ ہارگئی لیکن اس سیریز کے 2 میچزباقی ہیں،اس کی اور بھی متعدد سیریز ہیں،ابھی 90 پوائنٹس کے ساتھ  5 ویں پوزیشن ہے۔افغانستان 100 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف 2 میچزجیت کر 110 پوائنٹس کرلئے ہیں۔تیسری پوزیشن ہے۔اب اس کا آئرش ٹیم سے ایک میچ باقی ہے۔پاکستان جیت گیاتو اس کے بھی 120 پوائنٹس ہونگے۔اب  بنگلہ دیش 120 پوائنٹس لے کر پہلے سے دوسرے نمبر پر ہے،دوسرا اتفاق یہ ہوگا کہ جب پاکستانب اگلا میچ جیتے گا تو 18 میچز میں 12 فتوحات،6 ناکامیاں اور 120 پوائنص ہوجائیں گے۔بنگلہ دیش بھی 18 میچز میں 12 فتوحات اور 6 ناکامیوں کے ساتھ 120 پوائنٹس لئے ساتھ ہوگا۔یہاں نیٹ رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا۔پاکستان کا اس وقت کم ہے،دوسری پوزیشن کے لئے اسے نیٹ رن ریٹ بڑھانا ہوگا۔

انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی اول نمبر پر ہے۔بھارت اگلے 2 میچزجیت  کر 110 پوائنٹس پر آجائے گا۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سیریز ڈرامائی رنگ پیداکرے گی،اگر ویسٹ انڈیز اگلے 2 میچز نہ جیت سکا تو وہ ورلڈکپ 2023 سے براہ راست دور ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *