| | | |

ایشیا کپ جیتنے کے لئے بنگلہ دیش نے بھارت سے کمک لے لی،کوچ مقرر

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2022 اور ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے لئے بھارت کی خدمات حاصل کی ہیں۔یوں بنگلہ دیش بھارتی مدد سے یہ ایونٹس جیتنے کی کوشش کرے گا۔

ڈھاکا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طویل وقت تک آسٹریلوی مردوں کے اسسٹنٹ کوچ رہنے والے  سریدھرن سری رام بنگلہ دیش کے کوچ بن گئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ملک  میں کوچنگ کیریئر آگے بڑھایا اور کینگروز کے لئے اپنی ملازمت قربان کردی تھی۔ 

ایشیا کپ 27ا گست سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا روایتی مقابلہ 28 اگست کو ہوگا،اس بار یہ ایونٹ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے۔

ایشیا کپ تاریخ،آخری ایونٹ کا چیمپئن بھی بھارت،افغانستان کی اڑان،بڑےممالک ناکام

سریدھرن نے اپنے کیریئر میں صرف 8 ون ڈے میچزکھیل رکھے ہیں،اس کے لئے انہیں 2000 سے 2004 کا عرصہ گزرانا پڑا تھا۔وہ سلو لیفٹ آرم بریکرتھے۔کیریئر میں صرف 9 وکٹ لے سکے،اب وہ بنگلہ دیش کو ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا فن منتقل کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *