دبئی،جوہانسبرگ:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارت اور جنوبی افریقا ٹیسٹ کے خاتمہ کے ساتھ ہی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔پروٹیز کے اس نئے سرکل میں یہ پہلی سیریز اور دوسرا ٹیسٹ تھا،بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ ہی اس نے اپنا کھاتہ کھول لیا ہے،فتح پر اسے اگرچہ 12 پوائنٹس ملے ہیں لیکن چونکہ ٹیبل کی پوزیشن میچ،فتوحات فیصد کے حساب سے نکالی جاتی ہے۔
بھارت جوہانسبرگ کا قلعہ ہارگیا،سیریز بھی برابر
نئی اپ ڈیٹ پوزیشن کے مطابق جنوبی افریقا اپنی پہلی فتح کے ساتھ ہی 5 ویں نمبر پر آگیا ہے،اس کے پوائنٹس 12 ہیں،2 میچز چونکہ کھیلے ہیں،ایک جیتا اور ایک ہارا ہے،اس لئے اس کی پرسنٹیج 50 فیصد ہے۔ٹیبل پر انگلینڈ کا 9واں و آخری نمبر ہوگیا ہے۔اس سے اوپرنیوزی لینڈ 8 ویں،ویسٹ انڈیز 7 ویں اور بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے۔ٹیبل پر بھارت کا چوتھا نمبر ہے،پاکستان تیسرے،سری لنکا دوسرے اور آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجماں ہے۔
اگلے میچز میں کیا ہو توکیا ہوگا۔جنوبی افریقا نے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیت لیا تو وہ بھارت کی جگہ چوتھا حاصل کرلے گا۔بھارت جیتنے کے باوجود پاکستان سے آگے جانہیں سکے گا۔بھارت کو ہار کا نقصان آگے جاکر ہوسکتا ہے۔