کراچی،دبئی:کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز میں ٹھیک ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے،اس کے لئے اسکواڈز فائنل ہورہے ہیں،جو رہ گئے ہیں،وہ آج مکمل ہوجائیں گے۔آج اتفاق سے 15 ستمبر 2022 ہے۔اگلے ماہ 16 اکتوبر سے ورلڈ ٹی 20 کپ کا آغاز ہوجائے گا۔اب دیکھاجائے تو ورلڈ ٹی 20 شروع ہوگا،اس میں شروع میں پاکس ۔بھارت مقابلہ کا بھی انتظار ہوگا تو اصل میں ٹی 20 کرکٹ کا شور اور جنون تب شروع ہوگا لیکن کرک اگین یہاں آپ کو یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی دنیائے کرکٹ ٹی 20 کی لپیٹ میں آنے والی ہے۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول کنفرم،کرک اگین نیوز سچ ثابت
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 20 ستمبر 2022 سے لے کر 14 اکتوبر 2022 تک قریب 24 روز میں 24 بلکہ 25 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے،اس کے علاوہ 3 ایک روزہ میچز بھی ہونگے۔یوں روزانہ کی اوسط سے بھی زائد 24 روز میں کل ملاکر 28 میچز شیڈول ہیں۔ان میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ہوم میدانوں میں 7 ٹی 20 میچزکھیلنے ہیں۔نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ ہے،جس میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش کی ہوگی۔یوں اس کا فائنل عین ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچز سے قبل14 اکتوبر کوہوگا۔آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں 3 ٹی 20 میچز 20 ستمبر سے کھیلے گی،پھر جنوبی افریقا بھارت میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی۔اسی طرح انگلینڈ ٹیم آسٹریلیا،ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلیا میں ایکشن میں ہوگی۔
کرک اگین پڑھنے والوں کے لئے یہاں ورلڈ ٹی 20 کپ کے میچز کا تفصیلی شیڈول درج ذیل ہے۔
منگل، 20 ستمبر 2022
آسٹریلیا کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ٹی 20،موہالی۔رات 7 بجے
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پہلا ٹی 20،نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،7 بجے
22 ستمبر
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، دوسرا ٹی 20،نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،7 بجے شام
جمعہ،23 ستمبر 2022
آسٹریلیا کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ٹی 20،ناگپور،7بجے شام
24 ستمبر
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، تیسرا ٹی 20۔نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،شام 7 بجے
اتوار، 25 ستمبر 2022
آسٹریلیا کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، تیسراٹی 20، حیدرآبادشام 7 بجے
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ٹی 20،نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،شام 7 بجے
بدھ، 28 ستمبر 2022
جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، پہلا ٹی 20، پورم،شام 7 بجے
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 5واں ٹی20،قذافی سٹیڈیم، لاہور،شام 7 بجے
جمعہ،30 ستمبر
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، چھٹا ٹی 20،قذافی سٹیڈیم، لاہور،شام 7 بجے
اتوار، 02 اکتوبر 22
جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، دوسرا ٹی 20، گوہاٹی،شام 7 بجے
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ساتواں ٹی 20قذافی سٹیڈیم، لاہور،شام 7 بجے
منگل، 04 اکتوبر 2022
جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، تیسرا ٹی 20، اندور،شام 7 بجے
بدھ،5 اکتوبر
ویسٹ انڈیز کا دورہ آسٹریلیا، 2022 ،آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلاٹی 20، کوئینز لینڈ،دوپر 1 بجکر 10 منٹ
جمعرات۔6 اکتوبر
جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، پہلا ون ڈے، لکھنؤ،دوپہر ایک بجے
جمعہ،7 اکتوبر
نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز 2022 بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان، پہلا ٹی 20میچ، کرائسٹ چرچ،صبح 11 بجے
ویسٹ انڈیز کا دورہ آسٹریلیا، 2022 آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرا ٹی 20،گابا، برسبین
ہفتہ 8 اکتوبر
نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز 2022 نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، دوسرا ٹی 20میچ،ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ،صبح 11بجے
اتوار، 09 اکتوبر 2022
نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز 2022 نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، تیسرا ٹی 20میچہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ،صبح 11 بجے۔
جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، دوسرا ون ڈے، رانچی،دوپہر ایک بجے
انگلینڈ کا دورہ آسٹریلیا، 2022 آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، پہلا ٹی 20پرتھ اسٹیڈیم، پرتھ،دوپہر 12 بجکر 40 منٹ
منگل، 11 اکتوبر 2022
نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز 2022 نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، چوتھا ٹی 20 میچ
ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ
جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، تیسرا ون ڈے، دہلی
بدھ، 12 اکتوبر 2022
نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز 2022 نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، پانچواںٹی 20
ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ
انگلینڈ کا دورہ آسٹریلیا، 2022 آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، دوسرا ٹی 20میچ
مانوکا اوول، کینبرا
جمعرات،13 اکتوبر
سہ فریقی سیریز 2022 پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، چھٹا ٹی 20 میچ
ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ
جمعہ،14 اکتوبر
نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ کافائنل
ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ
انگلینڈ کا دورہ آسٹریلیا، 2022 آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، تیسرا ٹی 20
مانوکا اوول، کینبرا