| | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ،مزید 2 ٹیمیں آسٹریلیا کا ٹکٹ کٹواگئیں

 

مسقط,کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں 2 ٹیموں کو مزید ٹکٹ مل گیا۔اس طرح آسٹریلیا میں سیٹ ریزرو کرنے والی ٹیموں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔مزید 2 ٹیموں کا فیصلہ اس سال جولائی کے کوالیفائر سے ہوگا۔

آج متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ نے سیٹ کروائی ہے۔انہیں یہ اعزاز اس لئے ملا ہے کہ دونوں نے کوالیفائر اے سے ٹاپ پوزیشن بنائی ہے۔مسقظ میں کھیلے ایونٹ کے سیمی فائنز میں عرب امارات نے نیپال کو ہرادیا۔ادھر آئرلینڈ نے عمان کو آئوٹ کلاس کردیا۔

دونوں ٹیموں نے 13 ویں اور 14 ویں ٹیم کے طور پر جگہ بنائی ہے۔عرب امارات 2014 کے بعد دوسری بار ورلڈ ٹی 20کپ کھیلے گا۔

آخری 2 ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر بی سے ہوگا۔اس کے مقابلے اس سال جولائی میں ہونگے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔
ٹاپ 8 ٹیمیں سپر 12 میں پہلے ہی کنفرم ہیں۔اگلی 8 ٹیموں میں پہلا مرحلہ ہوگا۔اس کے بعد وہاں سے 4 ٹیمیں سپر 12 میں جائیں گی شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *