کرک اگین خصوصی رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 ابھی جاری ہی ہے کہ اگلے ایڈیشن کے لئے ٹیموں کی صف بندی ہوگئی ہے۔اتفاق سے اگلا ورلڈ ٹی 20 کپ 11 ماہ بعد آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔گلوبل باڈی نے اس ایونٹ کے ختم ہونے سے قبل ہی اگلے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموں کی تصدیق کردی ہے،ساتھ میں ٹیموں کی ترقی وتنزلی بھی سامنے آئی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے،اگلے سال کے ورلڈ ٹی 20 کپ میں وہ ٹاپ 8 ٹیموں میں شامل ہوکر براہ راست سپر 12 کھیلنے کی اہل قرار پائی ہے۔آپ سوچیں گے کہ رواں ایڈیشن میں اس کی کارکردگی بد ترین رہی۔پہلے مرحلہ میں اسے سکاٹ لینڈ نے مات دی۔سپر 12 کے تمام 5 میچزمیں شکست ہوئی تو پھر یہ کیسے ہوگیا کہ اگلی بار وہ پہلا مرحلہ بھی نہ کھیلے اور براہ راست سپر12 کی اہل قرار پاجائے۔یہ مذا ق نہیں بلکہ ایسا ہی ہوا ہے۔وجہ ایک ساتھ آخر میں بیان ہوگی۔مزید ٹیموں کی تفصیلات بھی لے لیں کہ کون براہ سپر 12 میں گیا ہے۔
افغانستان بھی اس سال کی طرح اگلی بار بھی براہ راست سپر 12 کا اہل قرار پایا ہے۔افغانستان نےا یونٹ میں مثالی پرفارمنس دی ہے،اس کی ریٹنگ پہلے بھی اچھی تھی،اس لئے اسے بھی زیادہ فرق نہ پڑا۔7ویں پوزین ہونے پر وہ اہل قرار پایا ہے۔
آئی سی سی نے ہفتہ کے ورلڈ ٹی 20 میچز کے بعد اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور افغانستان 8 ٹیموں میں شامل ہونگے ،باقی 6 ٹیمیں پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،جنوبی افریقا اور آسٹریلیا ہیں،ان میں سے ہی اس سال کی ونر اور رنر اپ ٹیمیں ہونگی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بڑا دن،افغانستان اور نیوزی لینڈ دن میں مدمقابل،پورا بھارت تاریکی کے خوف میں
ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو سپر 12 میں براہ راست انٹری نہیں ملی ہے بلکہ وہ پہلے مرحلے میں قدم رکھیں گے۔اس سال سپر 12 میں آنے والی سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں بھی اگلے سال کے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں شامل ہونگی،ان 4 ٹیموں ویسٹ انڈیز،سری لنکا،سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کو 4 ایسو سی ایٹ ٹیمیں جوائن کریں گی،اس سال کی طرح آسٹریلیا میں شیڈول اگلے سال ورلڈ ٹی 20 کپ میں 8 ٹیموں کا پہلا مرحلہ ہوگا،اس میں سے 4 ٹیمیں سپر 12 میں آئیں گی،براہ راست شامل ہونے والی 8 ٹیموں کے ساتھ مل کر 2 گروپ کی شکل میں ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کا سپر12 کھیلیں گی۔
بنگلہ دیش ناکامی کے باوجود اس لئے براہ راست انٹی پاگیا ہے کہ اس کی ٹی 20 رینکنگ 8 ویں ہوگئی ہے،یہ شکستیں اسے زیادہ اس لئے خراب نہیں کرسکیں کہ اس نے ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 سے قبل افغانستان،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دی تھی۔
اسی طرح سری لنکن ٹیم نے اگرچہ سپر 12 میں آئوٹ کلاس کارکردگی دکھائی لیکن وہ پرانی چلتی خراب کارکردگی پر آج 9 ویں پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے ٹاپ 8 ٹیموں سے باہر ہوا ہے۔
دو بار کا ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز جس نے اس سال براہ راست سپر 12 کھیلا تھا۔ہفتہ کو آسٹریلیا سے شکست کے بعد رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر چلا گیا،اس لئے اسے بھی ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کا پہلا مرحلہ کھیلنا ہوگا۔یہ ایونٹ 2020 میں آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کوروناکی وجہ سے 2022 تک ملتوی ہوا تھا۔اب یہ اگلے سال اکتوبر،نومبرمیں آسٹریلین میدانوں میں ہوگا۔