کرک اگین رپورٹ،اسپیشل ڈائری
Image by Fox Sports/Twitter
آئی سی سی ورلڈ کپ ویمنز کوالیفائر کوروناکی لپیٹ میں آگیا ہے،جیسا کہ کرک اگین نے گزشتہ رات خبر دی تھی کہ ایونٹ کے التوا کا امکان ہے،افریقی ممالک میں زمبابوے سمیت کوروناکی نئی قسم سرایت کرچکی ہے،ایونٹ کے التوا یا منتقلی کی بات ہورہی ہے۔
اس کا پہلا اثر پڑگیا ہے۔ہرارے میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا میچ ملتوی کردیا گیا ہے،آج ہی پاکستان اور زمبابوے،تھائی لینڈ اور امریکا کے میچز جاری ہیں۔کسی بھی وقت ایونٹ کے حوالہ سے بڑا اعلان ہوسکتا ہے۔سب کی نظریں آئی سی سی پر مرکوز ہیں۔
ادھر کان پور میں نیوزی لینڈ نے اچھی اوپننگ شراکت کےباوجود بھارت کے پہلی اننگ کے اسکور 345 رنزپر برتری کا موقع گنوادیا ہے۔151رنز پر پہلی وکٹ گری،پوری ٹیم 296 پر باہر تھی۔ٹام لیتھم 95 اور ول ینگ 89 کرگئے،باقی تماشالگاگئے۔اکسر پٹیل نے 62 رنز دے کر 5 آئوٹ کئے۔بھارت نے 49 رنزکی سبقت کے ساتھ 1 وکٹ پر 14 اسکور بنالئے،اس طرح اسکی برتری 63 رنزکی ہے۔میچ کے دوران غلط لائن اختیار کرنے پر بھاری اسپنر روی طندرن ایشون اور امپائر میں پیچا پڑگیا،دونوں کے مابین 3 منٹ تکرار ہوئی،میچ رکا رہا،ان پر جرمانے کا بھی امکان ہے۔
آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر،جنوبی افریقا اور بھارت سمیت کئی ممالک کی سیریز خطرے میں
دوسری جانب چٹاگرام میں پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز اپنے نام کردیا ہے،بنگلہ دیش کو 330 پر محدود کرکے کھیل کے خاتمہ پر بناکسی نقصان کے 145 اسکور بنالئے۔عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل میزبان ٹیم کے 330 رنز میںلٹن داس کے 114 اور حسن علی کی 51 رنزکے عوض 5 وکٹیں اہم ہیں۔
ہرارے میں ورلڈ کپ خواتین کوالیفائر میچز ملتوی ہورہے ہیں لیکن آج ہفتہ کو ہی پاکستان کا میچ جاری ہے،اس نے زمبابوے کے خلاف 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 195 اسکور بنائے۔
انگلینڈ میں نسل پرستی کے حوالہ سے مائیکل وان کی ضد ٹوٹ گئی ہے،انہوں نے متاثرہ کھلاڑی عظیم رفیق سے کھلے عام معافی مانگ لی۔بی بی سی سے نوکری ختم ہونے،پابندی لگنے کے باوجود وان اس بات سے انکاری تھے کہ انہوں نے کبھی بھی نسل پرستانہ جملے کسے ہوں۔ہفتہ کو ان کا انکار اقرار میں بدل گیا۔انہوں نے یارک شائر کے سابق پاکستانی نژاد پلیئر سے معافی مانگی ہے۔