| | | | | | |

وسیم اکرم نسیم شاہ کے لئے میدان میں،گولڈن نصیحت

لندن،کولمبو :کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایک بار پھر نسیم شاہ کی حمایت میں آگئے ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر اپنی آفیشل اکائونٹ سے ویڈیو شیئر کی ہے ،جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں نے آج ٹوئٹر دیکھا،اس میں نسیم شاہ پر تنقید جاری ہے،اس سے رک جائیں ،کیونکہ وہ  فائنٹنگ فاسٹ بائولر ہیں۔ایک دن آئے گا ،وہ بڑا بائولر بنے گا۔

پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ کولمبو سے دور کردیا گیا

وسیم اکرم نے ساتھ میں نسیم شاہ کو گولڈن ہدایات جاری کی ہیں،نسیم شاہ کی کچھ بائولنگ دیکھی،وہ  شاٹ پچ بالز درست نہیں کررہے،خاص کر سری لنکا کی وکٹوں کی بات کروں گا،وہاں اسپن پچز ہیں،سلو پچز ہیں،اگر اندھا دھند شاٹ پچز کروگے تو مارکھائو گے،میرا تم کو یہ مشورہ ہے کہ سری لنکن پچز پر شاٹ بال 15 سے 20 انچ بیٹر سے دور رکھ کر کریں،تاکہ تیز بال ہو،بیٹر شاٹ کھیلنے جائے گا تو بال اس کے بیٹ کے اوپر کے حصہ پر لگے،تو 2 فیلڈرز میں سے کسی ایک کے ہاتھ میں ضرور کیچ جائے گا۔

پاکستان کے سابق کپتان نے نسیم شاہ کو کہا ہے کہ لگے رہو،ایک دن ضرور کامیاب ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *