لاہور،کرک اگین رپورٹ
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے آنر بورڈ پر جگہ بنانے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔ساتھ میں قومی کرکٹرز کے ساتھ ہنسی مذاق اور پیار بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے عثمان خواجہ نے اپنا نام قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اعزازی بورڈ پر لکھا،ساتھ میں خوشی کا اظہار کیا اور پھر کہا کہ ہر آسٹریلین کھلاڑی ایک بار پھر پاکستان کا سفر کرنے اور کرکٹ کھیلنے کو تیار ہے لیکن یہ اب اپنے وقت پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گریٹ پلیئرز کے ساتھ نام آنا خوشی کی بات ہے۔
پاکستانی بچوں کی ویڈیو پر عثمان خواجہ کے قہقہے،شاندار جواب دیا
اس موقع پر حارث رئوف آگئے،عثمان خواجہ ان کے گلے ملے،ان سے ہنسی مذاق کیا اور ان کی تعریف کی ہے۔ساتھ میں 5 وکٹ لینے والے اسپنر نیتھن لائن نے بھی اپنا نام لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہاں آنا اعزاز سے کم نہ تھا۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پہلی اننگ مین 5 وکٹ لیں ،انہوں نے بھی بورڈ پر اپنا نام لکھا اور کہا ہے کہ سیریز کا بڑا مزا آیا،جیت پر خوش ہیں۔انہوں نے بورڈٖ پر لکھے ناموں کو دیکھا،خاص کر وسیم اکرم کے نام پر ہاتھ رکھ کرکہا کہ یہاں وسیم اکرم جیسے نام ہیں،ان کے ساتھ میرا نام آنا خوشی کی بات ہے۔بڑا اعزاز ہے۔
یہ سب کل لاہور میں اس وقت ہوا،جب پاکستانی ٹیم آخری سیشن میں 115 رنز سے ٹیسٹ ہاری،ساتھ میں سیریز بھی ہارگئی