کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ بائولر وقار یونس نے کہا ہے کہ ہم بے چینی کے ساتھ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔آسٹریلیا یہاں تاریخی دورے پر پاکستان آنے والا ہے،ایسا کئی سال بلکہ بہت ہی سالوں بعد ہورہا ہے۔پیٹ کمنز اور ڈیوڈ وارنر جیسے پلیئرز کا آنا خوش آئند ہے۔فینز کو بڑی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
ادھر آسٹریلیا ٹیم میں شامل عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ تمام پلیئرز پاکستان آمد کے لئے تیار ہوگئے ہیں اور اب یہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔مکمل اسکواڈ کا پاکستان آنا اچھی بات ہے۔کرکٹ فینز کو بھرپور سیریز ملے گی۔
آسٹریلیا،پاکستان اور انگلینڈ کے 3 عظیم کپتان پاک آسٹریلیا سیریز پر سامنے آگئے
آسٹریلیا کے کھلاڑی ایلکس کیری کہتے ہیں کہ ٹیم میں شامل ہونا اچھی بات ہے۔پاکستان میں کھیلنے کے لئے بے تاب ہوں۔امید ہے کہ ہر چیز پروگرام کے مطابق آگے بڑھے گی۔
ادھر پاکستان نے ثقلین مشتاق کو عارضی ہیڈ کوچ برقرار رکھا ہے۔غیر ملکی کوچز کی تعیناتی اس سیریز کے بعد ہوگی۔اتفاق سے دونوں ممالک عارضی کوچز کے ساتھ مستقل اور بڑی سیریز کھیلیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کوچنگ کرنے والے میتھیو ہیڈن کی بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کوچ تعیناتی اس سیریز میں ممکن ہے لیکن تاحال پی سی بی نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔