| | | | | | |

ول جیکس اپنی ٹیم کے ہارنے،قلندز کی جیت پر کیا کہتے،انضمام کے نزدیک جیت نہیں،ہار ہوئی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

یہ ایک ناقابل یقین بات تھی لیکن ہوگئی۔اس لئے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک جیتا ہوا میچ ہاردیا،انضمام الحق تو صاف کہہ گئے کہ لاہور جیتا نہیں،اسلام آباد ہارا ہے۔یہی حال دیگر کا بھی ہے۔بریڈ ہاگ کہتے ہیں کہ یہ اسلام آباد ٹیم ہی تھی جو پی ایس ایل فائنل میں ملتان سلطانز کا راستہ روک سکتی تھی،اب وہ ہارگئی ہے ،ہاری بھی اپنی غلطیوں سے ہے،فائنل کے لئے اب لاہور کو یہی کہا جاسکتا ہے کہ بیسٹ آف لک۔

اسلام آباد کے لئے کھیلنے والے ول جیکس نے کہا ہے کہ  ہم ہارگئے۔یہ یقین کی بات نہیں ہے۔یہ ایک نتیجہ ہے جو اچھا بھی نہیں اور متوقع بھی نہیں لیکن یہی کرکٹ کا حسن ہے کہ غیر متوقع نتائج ہوتے ہیں،لاہور میں ملنے والی سپورٹ،فینز کا جذبہ،کرکٹ سے پیار نہ بھولنے والے مناظر ہیں،ہمیشہ یاد رہے گا،اپنے پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہوں،اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر فخر ہے،پی ایس ایل ایک بہترین کرکٹ برینڈ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *