لاہور،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image,File photo,PCB
ون ڈے سیریز،آسٹریلین ٹیم سے بڑا کھلاڑی باہر،ان کا متبادل بھی کمال۔آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑی سٹیون اسمتھ پاکستان میں شیڈول محدود اوورز کرکٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔وہ بھی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ وطن واپس جارہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ان کی بائیں کہنی میں تکلیف بڑھتی جارہی ہے۔پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران کہیں آخر میں جاکر ان کو مسئلہ ہوا،انہوں نے اس کے باوجود ٹیسٹ سیریز مکمل کھیلی ہے۔
وسیم خان نے رمیز سے سارے بدلے چکادیئے،تصویر بھی لیک کردی
کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی جگہ حال ہی میں پاکستان میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مچل سویپسن کو محدود اوورز کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بنادیا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم بدھ کو ایرون فنچ کی قیادت میں لاہور میں لینڈ کرچکی ہے۔اس طرح ایک بیٹر کی جگہ ایک لیگ اسپنر کھلایا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگلے 18 ماہ کا سخت شیڈول ہے،اس میں ورلڈ ٹی 20 کپ اور ورلڈ کپ ہے،اس لئے اسمتھ کو فوری واپس بلایا جارہا ہے،اس سے وہ اپنی کہنی کا علاج کرسکیں گے،انہیں یہ تکلیف گزشتہ سال بھی ہوئی تھی۔
ٹیسٹ سیریز کا نتیجہ ایک جانب،پاکستان میں بہت کچھ پایا،پیٹ کمنز کا انکشاف
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ایک روزہ میچز 29 اور 31 مارچ کے ساتھ 2 اپریل کو لاہور میں ہونگے۔واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو لاہور ہی میں شیڈول ہے۔