| | | | | |

وسیم خان نے رمیز سے سارے بدلے چکادیئے،تصویر بھی لیک کردی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کھل کر سامنے آگئے،انہوں نے موجودہ چیئرمین پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کرکے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ کی تصویر لیک ہوگئی ہے اور ایک بھرپور طنز نما مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے تاریخی سیریز ہاری ہے۔لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔پاکستان ٹیم جمعہ کو 115 رنز سے میچ ہاری،ہوم گرائونڈ پر بدترین شکست تاریخ کے اعتبار سے اپنے نام کروالی۔پچزکے حوالہ سے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ شدید تنقید کی زد میں ہیں،اسی حوالہ سے سابق پی سی بی سی ای او وسیم خان نے فائدہ اٹھایا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کا نتیجہ ایک جانب،پاکستان میں بہت کچھ پایا،پیٹ کمنز کا انکشاف

یہ بات تو آپ کو یاد ہوگی کہ گزشتہ سال ستمبر میں عمران خان نے اس وقت کے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو دوبارہ توسیع دینے سے انکار کردیا تھا۔رمیز راجہ کو چیف ایگزیکٹو پی سی بی لگایا تھا۔رمیز نے آتے ہی ایسے حالات پیدا کئے کہ احسان مانی خود استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے۔ان کی مدت ملازمت اس سال جنوری میں ختم ہونی تھی۔

جمعہ کو آسٹریلیا سے شکست کے بعد وسیم خان نے اوپر تلے 2 ٹوئٹ کئے ہیں۔پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ

مسٹر رمیز راجہ!آپ کو پہلے  کامیاب پبلسٹی اسٹنٹ پر مبارکباد ہو۔

تھوڑی دیر بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ

فیروز پور روڈ پر رمیز راجہ کی  پیٹ کمنزکے ساتھ میٹنگ کی تصویر لیک ہوگئی۔

وسیم خان نے گہرا اطنز مارا ہے کہ اس شکست کے وہی زمہ دار ہیں،جلد ہی وہ اپنی سابقہ پوزیشن کمنٹری کرنے،انٹرویوز لینے پر مامور ہونگے۔یہ تصویر انہوں نے علامتی بنائی ہے اور ایک قسم کی لیکج کے نام پر پیش گوئی کی ہے۔

شعیب اختر کی رمیز راجہ پر گولہ باری،آسٹریلیا سے شکست کا راز کھول ڈالا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *