| | | | |

ویرات کوہلی نے حارث رئوف کو شرٹ کیوں دی،باتیں کیا ہوئیں،پیسر نے خود بتادیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر حارث رئوف نے ویرات کوہلی اور اپنی ہونے والی میٹنگ کا احوال بتادیا،ساتھ میں شرٹ کیوں ملی،اس کی وجہ بھی بتادی۔

دبئی میں میڈیا بات چیت میں جب ان سے سوال ہوا کہ کیا انہوں نے شرٹ لے کر یہ تو نہیں کہا تھا کہ میں آپ کو آئوٹ تو پھر بھی کروں گا،اس پر حارث رئوف پہلے حیران ہوگئے،بعد میں ہنس پڑے۔

ایشیا کپ سپر 4 ،اتوار کوپھر روایتی ٹاکرا،پاکستان بھارت کو ہراسکتا مگر کیسے

حارث رئوف نے بتایا ہے کہ ویرات کوہلی ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔ان سے کافی عرصہ سے میں نے شرٹ کی درخواست کی ہوئی تھی،اب موقع ملا تو انہوں نے سائنکرکے مجھے دی،ان کا شکریہ۔باقی ان سے کافی باتیں ہوئی ہیں۔بہت بڑے پلیئر اوراچھے انسان ہیں۔کرکٹ امور پرتبادلہ خیال ہوا۔باقی گیم ہے اورگیم  کو گیم کی طرح لیتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے حارث رئوف کو کیا تحفہ دیا

حارث رئوف نے کہا ہے کہ ان سے بات کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،وہ جس طرح کے پلیئر ہیں،جیسا پرفارمنس کیا ہے،لیجنڈریپلیئر ہیں،سینئرز سے بات کرکے سیکھنے کو ملتاہے۔مجھے ان سے ملنا اچھا لگتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *