| | | |

ویسٹ انڈیز بورڈ کا کرس گیل کو کرارا تھپڑ،2 سیریز کے اسکواڈز کا اعلان،یونیورس باس گھر کا باس بھی نہ رہا

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

File Photo

ویسٹ انڈیز بورڈ کا کرس گیل کو کرارا تھپڑ،2 سیریز کے اسکواڈز کا اعلان،یونیورس باس گھر کا باس بھی نہ رہا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کرس گیل کو کرار تھپڑ،سینئرز سے بد تمیزی کی سزا دے دی،الوداعی میچ کا خواب دیکھنے،بعد میں دکھانے میں مدد کرنے کے بعد عین موقع پر خواب ریزہ ریزہ کردیئے۔ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے اپنے اسکواڈز کی رونمائی کردی ہے۔کرس گیل کو کک مار کر باہر نکال دیا گیا ہے۔

روہت شرما ون ڈے اسکواڈ سے باہر،کوہلی عام کھلاڑی کے طور پر شامل،نیابھارتی کپتان آگیا

نئے سال کے آغاز اور پرانے سال کے آخری دن کیریبین سیلکٹرز نے 8 جنوری سے آئرلینڈ کے مقابل ہونے والی ایک روزہ سیریز اور واحد ٹی 20 میچ ،پھر انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لئے الگ الگ اسکواڈز منتخب کئے ہیں،کرس گیل کا نام نہیں ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ کے بعد گیل نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ کیا تھا،ساتھ ہی خواہش ظاہر کی تھی کہ اپنے ہوم ٹائون میں وہ ٹی 20 انٹر نیشنل کھیل کر ریٹائرمنٹ لینا چاہیں گے،اس کے بعد آئرش ٹیم کے خلاف واحد ٹی 20 میچ رکھا گیا،خیال یہ تھا کہ گیل کے لئے ہی ہوگا،اب نہیں ہیں۔

گیل نے ورلڈ ٹی 20 سے قبل سابق کھلاڑی کرٹلی ایمبروز کے متعلق ایک انٹر ویو میں نازیبا کلمات کہے تھے،لگتا ہے کہ بورڈ کو وہ بات پسند نہیں آئی ہے۔

کیرون پولارڈ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان ہونگے،کئی سینیئرز کی واپسی ہوئی ہے۔آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز  کے میچز 8 جنوری،11 اور 14 جنوری کو ہونگے ۔واحد ٹی 20 میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز سبینا پارک جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز بارباڈوس میں ہونگے،یہ میچز 22 اور 23پھر 26 اور 29،آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *