بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز بھی 3 ممالک کا میزبان،میچز کی بارش،امریکا میں بھی اسٹیج تیار۔آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز کا بھی مصروف ہوم سیزن شیڈول کا اعلان،3 ملک دورہ کریں گے،میزبان ٹیم نے بھارت کو ساتھ ملاکر امریکا میں بھی 2 ٹی 20 میچز سٹیج کرلئے ہیں۔
آسٹریلیا کا بمبار ہوم سیزن،6ممالک کی سیریز،پاکستان کے 2 دورے،مکمل شیڈول
رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 سے قبل ویسٹ انڈیز کو اپنے ملک میں 11 ٹی 20 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا،ایک روزہ کرکٹ اور ٹیسٹ میچز اس کے علاوہ ہیں۔دورہ کرنے والی ٹیموں میں بھارت، بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ ٹیمیں شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کا دورہ ویسٹ انڈیز
دورے میں 2 ٹیسٹ میچز،3،3 ٹی 20 اور ون ڈے میچز شامل ہیں۔
پہلا ٹیسٹ،16 جون سے انٹیگا میں ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ 24 جون سے سینٹ لوشیا میں ہوگا۔
پہلا اور دوسرا ٹی 20 میچ 2 اور 3 جولائی کو ڈومینکا میں کھیلا جائے گا،آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ7 جولائی کو گیانا میں ہوگا۔
پہلا ایک روزہ میچ10 جولائی،دوسرا13 اور تیسرا 16 جولائی کو ہوگا،تمام میچز گیانا میں ہونگے۔
بھارت کا دورہ ویسٹ انڈیز
دورے میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں۔
پہلا ایک روزہ میچ22 جولائی کو ٹرینیڈاڈ
دوسراایک روزہ میچ 24 جولائی کو اسی مقام
تیسرا ون ڈے میچ 27 جولائی کو ٹرینڈاڈ میں ہوگا۔
پہلا ٹی 20 میچ 29 جولائی کو ٹرینڈاڈ میں ہوگا۔
دوسرا ٹی 20 میچ یکم اگست اور تیسرا 3 اگست کو سینٹ کٹس میں ہوگا۔
امریکا میں بھارت ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچز
سیریز کے باقی ماندہ 2 ٹی 20 میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے،جہاں بھارت اور ویسٹ انڈیز6 اور 7 اگست کو آمنے سامنے ہونگے۔
نیوزی لینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز
اس دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ہی ایک روزہ میچز ہونگے۔
پہلا ٹی 20 میچ 10 اگست،دوسرا 12 اور تیسرا 14 اگست کو ہوگا،تمام میچزجمیکا میں ہونگے۔
پہلا ایک روزہ میچ17 اگست،دوسرا 19 اور تیسرا 21 اگست کو شیڈول ہے،میچز بارباڈوس میں ہونگے۔