ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ میں ہیٹ ٹرک کی ہزیمت،مسلسل 9 ویں شکست
| | |

ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ میں ہیٹ ٹرک کی ہزیمت،مسلسل 9 ویں شکست

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے آخری میچ میں اس نے ویسٹ انڈیز کو 119 رنز سے ہرادیا۔

مہمان ٹیم نے پورٹ آف سپن میں پہلے بیٹنگ کی،بارش کی وجہ سے اننگ مختصر کی گئی،بعد کی پھر بارش کے سب ڈک ورتھ لوئس پر کام ہوا۔

بھارت کا سپر اسٹارز کے بنا ویسٹ انڈیز میں رنز کا پہاڑ

بھارت نے پہلے کھیل کر مقررہ 36 اوورز میں 3 وکٹ پر 225 اسکور کئے۔شمبان گل 98 پر کھیل رہے تھے کہ بارش آگئی،اسی پر وہ ناقابل شکست گئے۔اس کے بعد  ایک اوور اور کم ہوا۔نتیجہ میں ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 257 رنزکا ہدف دے دیا گیا،یہ سب ڈک ورتھ پرہوا۔

ویسٹ انڈین ٹیم 26 اوورز میں 137 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔برینڈن کنگ اور نکولس پورن 42،42 اسکور کے ساتھ قابل ذکر رہے۔ہزوندرا چاہل نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم مسلسل تیسری ون ڈے سیریز ہاری ہے۔اس طرح اسے مسلسل 9 ویں ون ڈے میچ میں شکست ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *