فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز پر ایک اور قہر،بھارت نے 5 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی جیت لیا۔اپنے ملک سے باہر امریکا میں جاکر بھی ویسٹ انڈین ٹیم قسمت نہ بدل سکی،بھارت کے خلاف سیریز کا 5 واں ٹی 20 میچ بھی ہارگئی۔بھارت نے اپنے اصل کپتان ویرات کوہلی کے کھیلے بغیر ہی بڑی فتح رقم کرلی۔ویسٹ انڈین ٹیم 88 رنز سے ہارگئی ہے۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔7 وکٹ پر 188 اسکور بنائے۔سری یاس ایئر نے سب سے بڑی 64 رنزکی اننگ کھیلی۔اوڈین سمتھ نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 15 اوورز اور 4 بالز پرصرف 100 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔صرف ایک کھلاڑی شمرون ہیٹمیئر نے ففٹی کی اور 56 رنزبنائے۔فاضل اسکور 8 تھے۔باقی 10 کھلاڑی صرف 36 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے روی بیشونی نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔کلدیپ یادھیو نے12 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
سکندر رضا کون،بنگلہ دیش پر پھر اٹیک،زمبابوے ون ڈے سیریز جیت گیا
یوں 5 میچز کی ٹی 20 سیریز بھارت نے 1-4 سے جیت لی ہے،اس سے قبل اس نے ون ڈے سیریز 0-3 سے جیتی تھی،اس سے قبل بنگلہ دیش نے دونوں محدود اوورز سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا تھا،اس سے بھی قبل ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں ایک روزہ سیریز ہاری تھی۔یوں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز ٹیم مسلسل 5 ویں سیریز ہارگئی ہے۔پاکستان میں کھیلنے سے ایک ہفتہ قبل ویسٹ انڈیز ٹیم یورپی دورے میں سیریز جیتی تھی۔