| | |

سکندر رضا کون،بنگلہ دیش پر پھر اٹیک،زمبابوے ون ڈے سیریز جیت گیا

 

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

سیالکوٹ میں 1986 میں آنکھ کھولنے والے سکندر رضا 36 سال کی عمر میں نئی اٹھان لے رہے ہیں لیکن یہ سب پاکستان کے لئے نہیں،بلکہ اس ملک کے لئے جدھر سے وہ اب تک متعدد ٹیسٹ میچز کے ساتھ 116 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

ان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے زمبابوے نے بنگلہ دیش کو مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔

ہرارے میں سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔اس بار بھی مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور پہلے میچ کے اسکور کے قریب ترین 290اسکور 9 وکٹ پر بنائے ۔تمیم اقبال کے 50 رنز اور محمود اللہ کی 80 کی اننگ خلاصہ تھی۔سکندر رضا نے 56رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔سب سے آگے رہے۔

جواب میں زمبابوے کی 13 پر 2 اور 49 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں ۔

کون سوچ سکتا تھا کہ پھر سکندر کی رضا ہی چلے گی۔5 ویں وکٹ پر کپتان رجس چکابوا کے ساتھ مل کر سکندر نے 201 رنز کی ریکارڈ شراکت بناکر اپنی ٹیم کی واپسی ہی نہیں کی،جیت یقینی بنادی۔چنانچہ اس اسکور پر کپتان کی 102 کی شاندار اننگ کے خاتمے کا کوئی اثر نہ پڑا۔سکندر رضا نے مسلسل دوسری ناقابل شکست سنچری بنائی۔

وہ 117 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔15 گیندیں قبل ہدف 5 وکٹ پر مکمل کرواکر زمبابوے کی برتری دگنی کردی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *