| | | | | | |

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سے 3 روز قبل مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کو قید کردیا گیا

گالے،کرک اگین رپورٹ

File photo

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے 3 دن قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت سری لنکن کوچنگ اسٹاف قید ہوگیا،اتفاق سے مکی آرتھر کی بطور ہیڈ کوچ یہ سری لنکا میں آخری سیریز بھی ہے جو ان کے لئے آغاز سے قبل ہی بڑی درد سر بن گئی ہے۔

نسل پرستی اور تفریق،انگلینڈ کی طرح آئی سی سی میں بھی گڑبڑ،یہاں بھی دھماکے کا انتظار

معاملہ کچھ یوں ہوا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سری لنکا کا ٹریننگ کیمپ گالے میں جاری تھا۔ایسے میں فیلدنگ کوچ میکڈرمٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا،انہوں نے تو قرنطینہ جانا ہی تھا،اس کے چکر میں مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فزیو بریٹ ہاروپ کو بھی قید تنہائی میں جانا پڑا ہے۔یہ سب اس لئے بھی ہوا ہے کہ تمام کوچز قریب سے ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

سری لنکن  ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے گالے میں کھیل رہی ہے۔ٹیم کو قرنطینہ کے حوالہ سے پہلے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *