لندن،کرک اگین رپورٹ
دورہ نیدر لینڈ اور پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی ویزا مسائل کے سبب لندن میں پھنس گئے،ایک سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
رومین پاول اور روماریو شیفرڈ بھارت میں آئی پی ایل کھیل رہے تھے۔شیڈول کے مطابق بھارت سے ان کے لئے بائیوسیکیور ببل کی وجہ سے انٹرویوز نہ ہوسکے۔نتیجہ میں وہ لندن بھاگے،وہاں کئی روز ہونے کے باوجود ان کا نیدر لینڈ ایمبیسی میں انٹرویو نہیں ہوسکا ہے۔ویسٹ انڈیز نے وہاں 2 ایک روزہ میچز کھیل لئے ہیں۔اب آخری میچ کے لئے وہ جانے سے رہے۔
ملتان میں سخت سکیورٹی کا فیصلہ،بنگلہ دیش کا نیا ٹیسٹ کپتان نامزد
دونوں کھلاڑی اب لندن سے پاکستان آئیں گے،جہاں 8 جون سے ملتان میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا وہ حصہ ہونگے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ویزا مسائل،شرمندگی سے متعلق جمعہ کی رات تصدیق کردی ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم صرف 13 کھلاڑیوں کے ساتھ نیدر لینڈ میں ایک روزہ سیریز کھیل رہی ہے۔