پروویڈینس،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ویسٹ انڈین بیٹنگ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی فلاپ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ایکسپوز ہوگئی ہے۔پاکستان کے دورے میں ملتان میں کلین سویپ شکست کے بعد اب اسے ایک بار پھر کلین سویپ ناکامی کا خطرہ ہے۔تینوں میچزمیں ایک بات تو طے ہوگئی ہے کہ بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ۔
بریکنگ نیوز،ویسٹ انڈیز پھر ہارگیا،بنگلہ دیش ون ڈے سیریز جیت گیا
پروویڈنس میں جاری تیسرے ون ڈے میں بھی بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی۔پہلے 2 میچز میں بھی قلیل اسکور بنے لیکن آج اگر چہ گزشتہ میچز سے زیادہ جموعہ ہے لیکن یہ بھی کم ترین اسکور ہے۔ٹیم 8 گیندیں قبل 178 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان نکولس پورن نے109 بالز پر 73 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔وہ آخر تک فائٹ کرتے نظر آئے۔کیکی کارٹی نے 33 رنزبنائے۔ایک موقع پر 83 پر 4 اور 150 تک 8 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے۔
ویسٹ انڈیز کو اس بار تیج الاسلام لڑے،انہوں نے 10 اوورز میں 28 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔نیسوم اور مستفیض الاسلام نے 2،2 آئوٹ کئے۔
بنگلہ دیشی ٹیم پہلے ہی 2 میچزجیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ نہیں ہے۔