| | |

بریکنگ نیوز،ویسٹ انڈیز پھر ہارگیا،بنگلہ دیش ون ڈے سیریز جیت گیا

پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ

بریکنگ نیوز،ویسٹ انڈیز پھر ہارگیا،بنگلہ دیش ون ڈے سیریز جیت گیا۔ویسٹ انڈیز ایک روزہ سیریز ہارگیا۔بنگلہ دیش جیسی ٹیم نے اسے روند ڈالا ہے۔اپنے ملک میں ٹیسٹ سیریز اور ٹی 20 سیریز جیتنے والی کیریبین ٹیم ایک روزہ فارمیٹ میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔مسلسل دوسرے ون ڈے میںاس کی بیٹنگ لائن ڈھے گئی۔بدھ کو پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں تو کمال ہوگئی۔میزبان ٹیم صرف 108 رنزپر 15 اوورز قبل ہی آئوٹ ہوگئی۔کیمیو پاول 25 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا نے اپنے اسپن جادو سے تگنی کا ناچ نچادیا،انہوں نے  29 رنز دے کر 4 اور نیسوم احمد نے 19 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

بد سے بد تر،ویسٹ انڈین ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پھر کم اسکور پر ڈھیر

مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 21 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پرپورا کرلیا۔کپتان تمیم اقبال 50 پر ناقابل شکست رہے۔لٹن داس 32 پر ناٹ آئوٹ آئے۔

بنگلہ دیش نے 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *