لاہور، 12 اگست 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز
انڈر 19 ٹی 20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کھلاڑیوں کے لیے اگلے سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بھی سینئر سائیڈز میں جگہ کی ضمانت دیتا ہے۔
افتتاحی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 اگست سے شروع ہوگا۔.ڈومیسٹک سطح پر ایک مضبوط ٹیلنٹ پول بنانے اور اپنے پاتھ ویز پروگرام کو مزید مضبوط بنانے کے عزائم کے ساتھ، پاکستان کرکٹ بورڈ کل (ہفتہ) سے ٹورنامنٹ منعقد کرے گا۔
شنیرا اکرم نے وسیم اکرم اور عمران خان کی تصویر شیئر کرکے ذومعنی میسج دے دیا
انڈر 19 ٹی 20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 مقابلے 13 سے 22 اگست تک لاہور کنٹری کلب، مریدکے میں کرکٹ ایسوسی ایشن کی چھ ٹیموں کے درمیان ہونگے، جن میں 84 کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کرایا جائے گا، یعنی ہر ٹیم کم از کم پانچ میچ کھیلے گی۔ لیگ مرحلے کے بعد سیمی فائنل اور فائنل 20 اگست اور 22 اگست کو ہوگا۔
فاتح ٹیم کو 4 اور رنراپ اٹیم کو 2 لاکھ روپے ملیں گے۔ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 20,000 روپے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کو 10,000 روپے دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمرز ، بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر کو کٹ بیگ تحفے میں دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اپنے کرکٹ کے عزائم کو آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کریں۔