ترنگا،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست کا خطرہ ہے۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کے بے اوول میں میچ جاری ہے۔پاکستانی ٹیم نے ایک موقع پر بھارت کے 6 کھلاڑی صرف 114 پر شکار کرلئے تھے لیکن اس کے بعد حسب سابق قومی ٹیم اچھے حالات کے باوجود میچ پر کنٹرول نہ کرسکی۔پھر بھی بھارتی ٹیم کوئی زیادہ تو نہیں ،البتہ 7 وکٹ پر 244 اسکور کرگئی۔سنیہ رانا نے53 اور پوجا نے 67 کی اننگز کھیل ڈالیں۔ ندا اور نشرا نے 2،2 وکٹیں لیں۔
خاتون کیو کہں شین وارن کی تعریف میں،عمران خان کا بھی خراج تحسین
جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آغاز کچھ اچھا مگر ساتھ ساتھ خرابی غالب رہی،آخری اطلاعات تک اس نے 29 اوورز میں 5 وکٹ پر 86 اسکور کئے تھے۔ندا،بسمعہ،جویریہ وغیرہ ناکامی کی داستان چھوڑے پویلین لوٹ چکی تھیں۔
ادھر پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ 9 مارچ کو کراچی پہنچیں گے،آسٹریلیا سے آنے والے یہ کوچ اپنے والد کی وفات کے باعث تاخیر کا شکار تھے،کراچی میں 3 روزہ آئی سولیشن کے بعد وہ کیمپ کو جوائن کریں گے۔
موہالی میں بھارت نے سری لنکا کو فالو آن کردیا۔اس طرح آئی لینڈرز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن ہاتھ سے جانے کے قریب ہیں۔سری لنکن ٹیم بھارت کے574 کے جواب میں 174 پر آئوٹ ہوگئی۔دوسری اننگ میں اس کے 2 کھلاڑی 19 پر واپس آچکے تھے۔رویندرا جدیجا نے پہلی اننگ میں 5 آئوٹ کئے۔